جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

منشیات کے کیس میں گرفتار نوجوان کی حراستی موت‘ مجسٹریل جانچ کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-05
in تازہ تریں
A A
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۵جون
جنوبی ضلع پلوامہ میں منگل کو نوجوان کی مبینہ طورپر حراست میں موت واقع ہونے کے بعد مجسٹرئیل تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پولیس نے ۳جون کی شام کو ناکہ چیکنگ کے دوران امتیاز احمد پالہ ساکن براو بندانہ پلوامہ کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
حکام نے بتایا کہ دوران حراست امتیاز احمد کی صحت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ موت کی وجوہات جاننے کی خاطر مجسٹرئیل تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
دریں اثنا متوفی کے اہل خانہ نے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے بتایا کہ کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران امتیاز احمد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور دوران حراست ٹارچر کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔ نزدیکی رشتہ دار نے بتایا کہ درمیانی شب امتیاز احمد کی لاش لواحقین کے سپرد کی گئی۔
اس حوالے سے پولیس نے جو ایف آئی آر درج کی ہے اس میں بتایا گیا ملی ٹینٹوں کے ساتھ کام کرنے والے منشیات فروشوں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ناکہ لگایا جس دوران امتیاز احمد کی گرفتاری عمل میں لائی۔
ایف آئی آر کے مطابق گراو گنڈ کے نزدیک مشترکہ ناکہ چیکنگ کے دوران گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کی تلاشی لی جارہی تھی کہ اس دوران چکورہ سے گراو گنڈ کی طرف آرہے ایک نوجوان نے جوں ہی سیکورٹی فورسز کو دیکھا تو اس نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سلامتی عملے نے اسے دھر دبوچا۔
ایف آئی آرکے مطابق مذکورہ نوجوان کو پکڑنے کے دوران سلیکشن گریڈ کانسٹیبل ساہل رینہ کو چوٹ آئی ۔
ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا ہے کہ مشتبہ نوجوان کی گرفتاری کے بعد اس کی جامہ تلاشی لی گئی جس دوران اس کے قبضے سے ہیروئن جیسی ممنوع نشیلی اشیائبرآمد کی گئی، اور بعد ازاں مشتبہ نوجوان کی شناخت امتیازاحمد پالہ ولد غلام محمد پالہ ساکن براو بندانہ کے بطور ہوئی ۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران نوجوان نے بتایا کہ وہ ضلع میں سرگرم غیر ملکی دہشت گردوں کو ملنے کی خاطر جا رہا تھا۔
پولیس نے اس ضمن میں سیکشن 8اور 21نارکوٹکس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پولیس حراست میں نوجوان کی پر اسرار حالت میں موت واقع ہونے کی تحقیقات کرنے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
محبوبہ نے ایکس پر لکھا”نارکوٹکس کیس کے ملزم امتیاز احمد کی پولیس حراست میں موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا بادامی باغ ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے “۔
پی ڈی پی صدر کامزید کہنا ہے کہ امتیاز احمد کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ تفتیش کے دوران شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آج صدر ہند سے ملاقات میںاین ڈی اے حکومت کا دعویٰ پیش کرے گا

Next Post

مودی جی جیت کے بھی…؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

مودی جی جیت کے بھی…؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.