پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنیفہ کی جیت

کانگریس اور بی جے پی امیدواروں کو شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-05
in اہم ترین
A A
لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنیفہ کی جیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

لیہہ//
لداخ کی اہم پارلیمانی نشست پر آزاد امیدوار حاجی محمد حنیفہ جان نے جیت درج کی ہے۔
حنیفہ نے ۶۵ہزار ۲سو ۵۹ ووٹ حاصل کرکے اپنے نزدیکی کانگریسی امیدوار سیرنگ نمگیال کو ۲۷ہزار ۸سو ۶۲ ووٹوں سے شکست دی ۔ نمگیال نے ۳۷ہزار۳۹۷ ووٹ حاصل کئے ۔ اس نشست پر بی جے پی کے امیدوار تاشی گیالسن نے ۳۱ہزار۹۵۶ ووٹ حاصل کئے ۔
ووٹ شماری کے پہلے راؤنڈ سے ہی حاجی حنیفہ جان اپنے قریبی حریف کانگریس کے سیرینگ نمگیال اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تاشی گیالسن پر برتری قائم رہی۔
حنیفہ جان کو کرگل کی سیاسی اور مذہبی قیادت نے ایک متفقہ امیدوار کے طور کھڑا کیا تھا۔ انکی نامزدگی کے بعد جن دیگر افراد نے بطور آزاد امیدوار فارم بھرے تھے، انہوں نے اپنے کاغزات واپس لئے اور اپنا اعتماد انکے پلڑے میں ڈال دیا۔
گیالسن اس وقت لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے چیئرمین ہیں جنہیں پارٹی نے ۲۰۱۹ میں جیت درج کرنے والے نوجوان لیڈر جمیانگ چھرنگ نمگیال (جے ٹی این) کی جگہ امیوار نامزد کیا۔ اگرچہ جے ٹی این نے ابتدا میں پارٹی قیادت کے فیصلے کے خلاف علم بغاوت بلند کی تھی تاہم بعد میں انہوں نے گیالسن کی حمایت کا اعلان کیا اور انکے حق میں الیکشن مہم چلانے کا وعدہ کیا۔ لیکن بھاجپا کی اندرونی کشمکش الیکشن نتائج پر ظاہر ہوئی اور ابتدا سے ہی پارٹی کی الیکشن مہم اپنا تاثر قائم کرنے میں ناکام رہی۔
کرگل کی سیاسی قیادت چاہتی تھی کہ انڈیا اتحاد کرگل سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو پارٹی کا امیدوار نامزد کرے لیکن کانگریس نے ٹی نمگیال کو اپنا امیدوار نامزد کیا جسکی نیشنل کانفرنس نے بھی حمایت کی تاہم اس فیصلے کے خلاف نیشنل کانفرنس کی ساری قیادت کرگل میں فرنٹ ہوگئی اور انہوں نے پارٹی کے فیصلے کے ردعمل میں کرگل سے اپنا امیدوار نامزد کیا۔
حاجی حنیفہ جان کو کرگل کے سبھی مذہبی اداروں اور سیاسی گروپس کی حمایت حاصل ہو گئی۔ حاجی حنیفہ کی نامزدگی سے قبل کرگل کے دو لیڈر اصغر کربلائی اور منشی ناصر حسین دلی میں کانگریس قیادت سے ملاقی ہوئے اور انہیں کرگل کے امیدوار کو منڈیٹ دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن کانگریس قیادت نے یہ تجویز مسترد کی۔
اعداد و شمار کے مطابق مرکزی زیر انتظام خطے کا بودھ ووٹ گیالسن اور نمگیال میں تقسیم ہو گیا جبکہ کرگل اور لیہہ کے مسلم علاقوں سے حاجی حنیفہ کو مکمل تائید مل گئی ہے جسکی وجہ سے انکی جیت یقینی ہوگئی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کیلئے لداخ کی سیٹ کا خسارہ ایک صدمے سے کم نہیں ہوگا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس سیٹ کو بچانے کیلئے ذاتی طور کوششیں کی تھیں اور کئی لیڈروں کو نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی مل گئی تھیں لیکن اسکے باوجود عوام کا فیصلہ تبدیل نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی تقسیم اور لداخ کو ایک علیحدہ یونین ٹیریٹری بنانے کے فیصلے کی کرگل میں مخالفت ہوئی ہے۔ کرگل کے لوگ کشمیر وادی کے ساتھ منسلک رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اگست ۲۰۱۹ میں مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتخابات میں وزیر اعظم مودی کی اخلاقی شکست

Next Post

لداخ میں جیت جموں کشمیر کی تقسیم کیخلاف ووٹ ہے :کرگلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
کرگل خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے ممبران کی حلف برداری‘جعفر آخون سی ای سی نامزد

لداخ میں جیت جموں کشمیر کی تقسیم کیخلاف ووٹ ہے :کرگلی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.