ودیشا// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ودیشا پارلیمانی حلقہ سے اپنے قریبی حریف کانگریس کے پرتاپ بھانو شرما کو آٹھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست دے کر اس پر پارٹی کا قبضہ برقرار رکھا۔
مسٹر چوہان دو دہائیوں سے زیادہ کے بعد پارلیمنٹ میں پہنچ رہے ہیں۔ مسٹر چوہان نے 10 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ، جب کہ ان کے حریف مسٹر شرما کو صرف 2 لاکھ 88 ہزار ووٹوں سے مطمئن ہونا پڑا۔
مسٹر چوہان پندرہ سال سے زیادہ عرصے تک ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے اور دسمبر 2023 میں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر انہوں نے بی جے پی کی نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کی۔