پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چیف سیکرٹری کا شری امر ناتھ کی تیاریوں کا جائزہ

یاترا سے قبل زیر التوا کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-04
in اہم ترین
A A
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے

CS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر //
چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے آج شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ ( ایس اے ایس بی ) کی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں سول انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی تا کہ شری امر ناتھ جی یاترا کو محفوظ اور پریشانی سے پاک کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے ۔
میٹنگ کے دوران ڈولو نے بالتل اور چندن واڑی سے پوتر گپھا کی طرف جانے والے دونوں راستوں کے علاوہ بالخصوص جموں سرینگر قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ یاتریوں کی محفوظ ، ہموار نقل و حرکت کیلئے سہولیات کا تفصیل سے جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ تمام مطلوبہ سہولیات کو مناسب طریقے سے بہم رکھا جائے تا کہ یاترا کے ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے ۔
سالانہ یاترا۵۲ دن طویل ہو گی جو ۲۹جون کو شروع ہو کر۱۹؍ اگست ۲۰۲۴ کو اختتام پذیر ہو گی ۔
لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور سی ای او ایس اے ایس بی ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میں یاترا کیلئے رجسٹریشن ، سروس فراہم کرنے والے ، یاترا کیمپ ، لنگر خدمات اور دیگر چیزوں کے علاوہ مختلف سہولیات کی فراہمی شامل ہے ۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ یاترا کیلئے یاتریوں کا رجسٹریشن۱۵؍ اپریل سے آف لائن اور آن لائین دونوں طریقوں سے شروع ہوا ہے ۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ معیار پر سمجھوتیہ کئے بغیر مختلف محکموں کے ساتھ زیر التوا تمام کام یاترا کے آغاز سے پہلے مکمل کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران سائٹس کا باقاعدگی سے دورہ کریں تا کہ ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے ۔
ڈولو نے جموں /کشمیر کے ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ ڈویژنوں میں قومی شاہراہ پر عوامی سہولتوں ، پانی کی فراہمی ، بجلی کی فراہمی ، لنگر ، رجسٹریشن اور طبی دیکھ بھال جیسی بنیادی سہولیات کا مناسب بندوبست کریں ۔
چیف سیکریٹری نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں کہ وہ فضلہ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے ، یاترا کے دوران صفائی کے مناسب انتظامات ، یاترا راستوں پر پینے کے پانی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں ۔
ڈولو نے محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ کیموں اور راستے میں صحت کی دیکھ بھال کی مناسب سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔
چیف سیکرٹری نے محکمہ اطلاعات کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کیلئے تمام یاترا کیمپوں ، مختلف مقامات ، رہائش کے مراکز پر مناسب تعداد میں پبلک ایڈریس سسٹم /ہورڈنگ /بینرز نصب کریں ۔
اسی طرح دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ یاترا کو احسن طریقے سے چلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر حلقہ: اوبزروروں کا گنتی کی تیاریوں کا جائزہ

Next Post

عمر عبداللہ نے ووٹ شماری ختم ہونے سے قبل ہی ہار تسلیم کر لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے ووٹ شماری ختم ہونے سے قبل ہی ہار تسلیم کر لی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.