بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا عمل بہت جلد شروع کریں گے‘

ووٹر ٹرن آؤٹ سب سے زیادہ اطمینان بخش لمحات میں سے ایک ہیـ:کمیشن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-04
in اہم ترین
A A
اودھمپور پارلیمانی حلقہ کی اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

نئی دہلی//
الیکشن کمیشن (ای سی) نے پیر کو کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا عمل بہت جلد شروع کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن لوک سبھا انتخابات کے دوران جموں و کشمیر میں رائے دہندگان کے ٹرن آؤٹ سے بہت پرجوش ہے جس سے جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لئے لوگوں کی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ان کاکہنا تھا’’ہم بہت جلد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا عمل شروع کریں گے۔ ہم بہت پرجوش ہیں۔یہ سب سے زیادہ اطمینان بخش لمحات میں سے ایک ہے‘‘۔
لوک سبھا انتخابات کے دوران جموں و کشمیر میں ۵۸ء۵۸ فیصد رائے دہندگی ہوئی جو چار دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔کمار نے کہا کہ وادی کشمیر میں لوک سبھا سیٹوں پر ۰۵ء۵۱فیصد رائے دہندگی ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر سمیت ملک میں کہیں بھی انتخابات کے دوران کسی بڑے واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مارچ میں لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کمار نے کہا تھا کہ لاجسٹک اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ منعقد کرنا عملی نہیں تھا۔
جب بھی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے، وہ اگست ۲۰۱۹ میں آئین کے آرٹیکل ۳۷۰کی منسوخی اور سابق ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد پہلے انتخابات ہوں گے۔
جموں و کشمیر میں انتخابی مشق عام طور پر ایک ماہ تک جاری رہتی ہے۔
حد بندی کے عمل کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی نشستوں کی تعداد ۸۳سے بڑھ کر۹۰ ہو گئی ہے، جس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو مختص نشستیں شامل نہیں ہیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ جموں و کشمیر میں ۳۰ستمبر ۲۰۲۴تک اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔
گزشتہ ہفتے جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر پنڈورنگ پولے نے کہاتھا کہ امرناتھ یاترا کے اختتام کے بعد جموں کشمیر میں الیکشن کمیشن اسمبلی انتخابات منعقد کرنے جا رہا ہے۔
پولے نے بتایا تھا کہ اگست کے آخری ہفتے میں کمیشن الیکشن نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے اور چیف الیکٹورل آفیسر نے انتخابات کیلئے پوری تیاریاں کی ہوئی ہیں۔ امر ناتھ یاترا ۲۰ جون سے شروع ہونے جا رہی ہے اور۱۹؍اگست کو اختتام ہوگی۔ فی الوقت جموں کشمیر انتظامیہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔
غور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات سنہ۲۰۱۴ میں منعقد ہوئے تھے، جس میں بی جے پی اور پی ڈی پی نے اکثریت حاصل کرکے یہاں مخلوط حکومت بنائی تھی۔ تاہم سنہ۲۰۱۸ جون میں بی جے پی نے پی ڈی پی کو حمایت واپس لیکر سرکار کو الوداع کہا تھا۔ اس وقت محبوبہ مفتی جموں کشمیر کی وزیر اعلیٰ تھی۔ اس کے بعد یہاں صدر راج نافذ ہوا اور پہلے گورنر بعد ازاں لیفٹیننٹ گورنر یہاں کی انتظامیہ کو چلا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمیں اگلے۵۰ سال صرف قوم کیلئے وقف کرنے ہوں گے:مودی

Next Post

کیا اپوزیشن مودی کو نہرو کے ریکارڈ کی برابری کرنے کا موقع ملنے سے روک سکے گی؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
کیا اپوزیشن مودی کو نہرو کے ریکارڈ کی برابری کرنے کا موقع ملنے سے روک سکے گی؟

کیا اپوزیشن مودی کو نہرو کے ریکارڈ کی برابری کرنے کا موقع ملنے سے روک سکے گی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.