بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ کی پوسٹل بیلٹ پر وائی ایس آر کانگریس کی درخواست مسترد 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-04
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے آندھارہردیش اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کی گنتی کے دوران پوسٹل بیلٹ پیپرز پر تصدیقی افسر کی مہر لگانے کی شرط کو ختم کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے 30 مئی کے سرکلر کو چیلنج کرنے والی درخواست کو پیر کو مسترد کر دیا ۔
جسٹس اروند کمار اور سندیپ مہتا کی تعطیلاتی بنچ نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے یکم جون کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حقائق اور حالات کی بنیاد پر کیس پر غور کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔
ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اس سرکلر کے خلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن کو مسترد کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے سامنے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 30 مئی کو جاری کردہ سرکلر میں صرف آندھرا پردیش کے حوالے سے یہ شرط رکھی گئی تھی کہ اگر فارم 13- انتخابی ضابطہ 1961 اے کے تحت جس میں صرف تصدیق کرنے والے افسر کے دستخط ہوں اسے ہی قبول کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ترمیم نے آئینی قوانین کو نظرانداز کر کے انہیں کمزور کر دیا ہے ۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صرف دستخط کافی نہیں ہوگا بلکہ تصدیق کرنے والے افسر کی مہر بھی ہونی چاہیے ۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کی صداقت کو چیلنج کرنے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح طور پر قبول کیے جانے کا مستحق ہے ، کیونکہ آئین کے آرٹیکل 329 (بی ) کے تحت پابندی کا اطلاق صرف اسی صورت میں ہو گا جب درخواست گزار انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے یا انتخابات کے انعقاد میں مداخلت کرے یا انتخابات پر سوال اٹھائے ۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس نے صرف الیکشن کمیشن کے جاری کردہ سرکلر کو چیلنج کیا ہے کسی مخصوص الیکشن کو نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ چیلنج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو کسی قسم کی مرضی/تعصب کے بغیر مکمل کیا جائے ۔
ایڈووکیٹ محفوظ احسن نازکی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تقریباً 5 لاکھ ووٹوں کی غلط گنتی الیکشن کے نتائج کو تبدیل کر سکتی ہے ۔ لہٰذا، ہائی کورٹ کا پٹیشن کو خارج کرنے کا فیصلہ بنیادی طور پر ناقابل قبول ہے ۔
آندھرا پردیش میں ووٹوں کی گنتی 04 جون کو ہونے والی ہے ۔ یہاں 125 اسمبلی حلقوں اور لوک سبھا کی 25 سیٹوں کے لئے ووٹوں کی گنتی ہونی ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی نے ٹی-20 ورلڈ کپ کی انعامی رقم بڑھا کر 94 کروڑ روپے کی

Next Post

ایگزٹ پولز عوام، انتظامی نظام اور الیکشن کمیشن کو متاثر کرنے کی غلط کوشش: اے اے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

ایگزٹ پولز عوام، انتظامی نظام اور الیکشن کمیشن کو متاثر کرنے کی غلط کوشش: اے اے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.