نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے اوڈیشہ کے کٹھ پتلی پدم شری ماگونی چرن کنوار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
ہفتہ کو یہاں جاری کردہ ایک پیغام میں مسٹر دھنکڑ نے کہا کہ مسٹر ماگونی چرن کنوار کی کٹھ پتلی کے روایتی فن کے تئیں لگن اور تعاون آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا "اڈیشہ کے کیونجھر ضلع کے مشہور کٹھ پتلی اور پدم شری ایوارڈ یافتہ مسٹر ماگونی چرن کنوار کے انتقال سے میں صدمے میں ہوں۔ میرے خیالات غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی”۔