جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گمراہ کن اور اسلاموفوبک فلم ‘ہمارے بارہ’ پر فوری پابندی لگائی جائے :آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-02
in قومی خبریں
A A
خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول۔ مسلم پرسنل لا بورڈ

Muslim

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی// آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ‘ہمارے بارہ’ جیسی فلموں کو انتہائی لغو، لچر، گمراہ کن، فرقہ وارانہ، اشتعال انگیز ،کذب و افتراء پر مبنی، ملک کی سالمیت اور بھائی چارہ کو نقصان پہنچانے والی اور اسلاموفوبک مانتا ہے ۔ بورڈ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس فلم کی نمائش پر فوری پابندی لگائے ۔
مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں اس بات پر انتہائی حیرت اور تعجب کا اظہار کیا کہ کس طرح فلم سنسر بورڈ نے اس لغو، گمراہ کن، اشتعال انگیز اور ملک کے ایک فرقہ کو بدنام کرنے والی فلم کی نمائش کی اجازت دی ہے ۔ اس سے خود سنسر بورڈ کی غیر جانب داری پر سوالیہ نشان کھڑا ہوجاتا ہے ۔ فلم کے ٹائٹل، اس کے تھیم، اس کی پوری کہانی اور مکالموں کے ذریعہ صرف ہندوستانی مسلمانوں کی شبیہ ہی بگاڑنے کی کوشش نہیں کی گئی بلکہ یہ فلم مذہب اسلام اور اس کی تعلیمات پر بھی جارحانہ حملہ کرتی ہے ۔
بورڈ کے ترجمان نے کہا یوں تو ہندوستانی فلموں میں کئی بار اسلام اور مسلمانوں کی تصویر کو مسخ کیا گیا تاہم ان دنوں تو ایسا لگ رہا جیسے ایسی بدنام زمانہ فلموں کی باڑھ سی آگئی ہو۔ کیرالہ اسٹوری اور کشمیر فائلس کے ذریعہ مسلمانوں کو دہشت گرد اور اسلام کو دہشت کو فروغ دینے والے مذہب کے بطور پیش کیا گیا۔ اب اس فلم کے ذریعہ قران مجید کی ایک آیت کو توڑ مروڑ کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ اسلام میں عورت ایک بے وقعت مخلوق ہے ۔
انہوں نے آگے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار یہ بتارہے ہیں کہ مسلمانوں کی شرح پیدائش بہت تیزی سے اورمسلسل گھٹ رہی ہے لیکن ہمارے بارہ جیسی فلمیں اس کے برعکس اکثریت کے دلوں میں مسلم آبادی کے اضافہ کا خوف پیدا کررہی ہیں۔
ڈاکٹر الیاس نے مطالبہ کیا کہ ہمارے بارہ جیسی شر انگیز، من گھڑت اور اسلاموفوبک فلم پر فوری پابندی لگائی جائے اور فلم کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور کرداروں پر ایک طبقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا جائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قوم ریمل طوفان سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے : مرمو

Next Post

جگدیپ دھنکڑ نے کٹھ پتلی فنکار ماگونی چرن کنوار کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب

جگدیپ دھنکڑ نے کٹھ پتلی فنکار ماگونی چرن کنوار کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.