بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حج۲۰۲۴: وزٹ ویزے پر مکہ میں مقیم ۲۰ہزار افراد کے خلاف کارروائی

داخلہ غیر قانونی حج شمار کیا جائیگا‘ ۱۰ ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ غیر ملکی کو ملک سے بیدخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جائے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-01
in مقامی خبریں
A A
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ ’تمام اقسام کے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے مکہ میں رہنا غیرقانونی ہے۔ اب تک ۲۰ ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ۱۵؍ ذوالقعدہ بمطابق ۲۳مئی ۲۰۲۴ سے۱۵ ذوالحجہ بمطابق۲۱ جون تک وزٹ ویزے پر آنے والوں کو مکہ میں رہنے کی اجازت نہیں۔
’خلاف ورزی کرنے والوں پر حج ضوابط کا اطلاق کیا جائے گا۔ وزٹ ویزے پرآنے والوں کو چاہے کہ وہ کسی دوسرے شہر منتقل ہوجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔‘
واضح رہے کہ وزارت حج کی جانب سے جاری ضوابط کے تحت پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ادارہ امن عامہ کی جانب سے بھی وضاحت کی گئی ہے کہ جو بھی حج سیزن میں پرمٹ کے بغیر مکہ شہر یا مشاعر مقدسہ میں ہو گا وہ قانون شکنی کا مرتکب ہوگا ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایسے غیرملکی جن کے اقامے مکہ سے جاری ہوئے ہیں اور ان کی رہائشی یا کام مکہ میں ہے وہ مکہ جاسکتے ہیں جبکہ دیگر افراد جن کے اقامے دیگر شہروں کے ہیں انہیں مکہ میں جانے کے لیے لازمی پرمٹ حاصل کرنا ہو گا بصورت دیگر ان پر خلاف ورزی کا اطلاق کیا جائے گا۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخلے پر سزاؤں کا نفاذ اتوار ۲جون سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ تاریخ کے بعد پر وہ شخص جو اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں پکڑا جائے اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی‘۔
وزارت نے کہاہے کہ ’اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخلہ غیر قانونی حج شمار کیا جائے گا جس کی سزا ۱۰ ہزار ریال جرمانہ ہے جبکہ غیر ملکی کو ملک سے بیدخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سزاؤں کا نفاذ دو جون سے۲۰ جون تک ہوگا‘۔
وزات نے کہا ہے کہ ’اجازت نامے کے بغیر عازمین کو مکہ لے جانے والے کو ۶ ماہ قید اور۵۰ ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ گاڑی ضبط کی جائے گی‘۔
’’اگر خلاف ورزی کرنے والا غیر ملکی ہوا تو اسے سزا کی مدت مکمل کرنے کے بعد ملک سے بیدخل کردیا جائے گا ۔‘‘
اس دوران مصری سیاح محمد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سائیکل پر۱۷۰۰کلومیٹر کا سفر۲۶دن میں طے کر مکہ پہنچا تاہم اسے کو راستے میں ایک حیرت انگیز چیز کا سامنا ہوا۔
عرب میڈیا اخبار ۲۴کے مطابق مصر کا شہری محمد جس نے گزشتہ ماہ قاہرہ سے سعودی عرب کے لیے سائیکل پر اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور۱۷۰۰کلومیٹر کا سفر ۲۶دن میں طے کرکے مکہ مکرمہ پہنچا اس کو راستے میں جن تجربات سے گزرنا پڑا وہ انتہائی سنسنی خیز رہے ۔
نوجوان سیاح نے بتایا کہ اس نے مصر سے سعودی عرب تک کا سفر تنہا سائیکل پر کیا تاہم اس دوران کچھ خطرناک اور غیر معمولی واقعات بھی پیش آئے ۔
محمد نے بتایا کہ سفر کے آغاز میں ایک وقت ایسا آیا کہ رات کے وقت مجھے محسوس ہوا کہ سائیکل پر میرے علاوہ کوئی اور بھی بیٹھا ہے ، جس کی وجہ سے میری رفتار کم ہو گئی تھی۔
مصری سیاح جو پیشے کے لحاظ سے انٹیریئر ڈیکوریٹر ہیں نے اپنے سفر کا آغاز مصر کی مغربی کمشنری سے کیا جہاں سے وہ قاھرہ پہنچے اور بحری جہاز میں اردن کی بندرگاہ العقبہ پر اترے جہاں سے وہ تبوک آئے اور پھر تیما، خیبر سے گزرتے ہوئے مدینہ منورہ پہنچے اور وہاں چند دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ کے لیے عازم سفر ہوئے ۔
محمد نے راستے میں الجموم میں لوگوں کی غیر معمولی میزبانی کو سراہا اور کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وہ سائیکل پر ہی خیلجی ملک کا سفر کریں گے جو ۴۱۰۰کلومیٹر طویل ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کو جموں کی دونوں نشستوں پر کامیابی کا یقین

Next Post

سرینگر میں پولیس کی گاڑی سے ٹکر، ایک شہری ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

سرینگر میں پولیس کی گاڑی سے ٹکر، ایک شہری ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.