پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایچ ڈی ریونا کی ضمانت کا حکم ناقص معلوم ہوتا ہے : ہائی کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-01
in قومی خبریں
A A
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

بنگلورو//کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ اغوا کے ایک معاملے میں جنتا دل (سیکولر) کے لیڈر ایچ ڈی ریونا کو ضمانت منظور کرنے کا ٹرائل کورٹ کا حکم قانونی التزام کی تشریح میں خامی معلوم ہوتا ہے ۔
جسٹس کرشنا ایس دکشٹ نے اس واضح خامی کا نوٹس لیتے ہوئے ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر مسٹر ریونا کو جواب دینے کے لیے ایک ہنگامی نوٹس جاری کیا۔
یہ عرضی مسٹر ریونا اور ان کے بیٹے پرجول ریونا کے خلاف اغوا اور جنسی استحصال کے الزامات کی جانچ کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے مسٹرایچ ڈی ریونا کو نوٹس ملتے ہی ضمانت کی منسوخی کے معاملے کو سماعت کے لیے درج کیا ہے ۔
اس ماہ کے شروع میں، مسٹر ایچ ڈی ریونا کو جنسی زیادتی اور اغوا کے الزامات سے متعلق دو مجرمانہ مقدمات میں ضمانت دی گئی تھی۔ اس ضمانت کو منظور کئے جانے کو لے کر ایس آئی ٹی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
ایس آئی ٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر (ایس پی پی) سینئر ایڈوکیٹ پروفیسر روی ورما کمار نے دلیل دی کہ ضمانت منظور کرنے کا ٹرائل کورٹ کا حکم ناقص ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے تعزیرات ہند کی دفعہ 364اے (اغوا برائے تاوان) لاگو کرکے غلطی کی ہے ۔
ٹرائل کورٹ کے ضمانتی حکم کا جائزہ لینے کے بعد جسٹس دکشت نے پروفیسر کمار کی دلیل میں وزن پایا، انہوں نے کہا، "یہ خامی معلوم ہوتی ہے ۔ ریکارڈ میں واضح طور پر غلطی نظر آتی ہے ۔”
پروفیسر کمار نے ہائی کورٹ سے ایک گواہ کو شکایت درج کرنے سے روکنے کی نیت سے اس کے اغوا کا ذکر کرتے ہوئے معاملے کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی کارروائیوں کی اجازت دوسروں کو مجرمانہ شکایات درج کرنے سے روک سکتی ہے ۔
عدالت نے دلائل سنتے ہوئے کیس کو ترجیحی سماعت کے لیے درج کیا اور مدعا علیہ کو ہنگامی نوٹس جاری کیا۔ جسٹس دکشت نے حکم دیا، "مدعا علیہ کوہنگامی نوٹس جاری کریں، کیونکہ تعزیرات ہند کی دفعہ 364اے پر ٹرائل کورٹ کے جج کی طرف سے ایک طرح کی تشریح کی طرف اشارہ کرکے ایک متنازعہ معاملہ بنایا گیا ہے …. نوٹس جاری ہونے کے بعد فوراً پوسٹ کریں۔
اس سے متعلقہ پیشرفت میں، مسٹر ایچ ڈی ریونا نے دونوں معاملات میں اپنے خلاف درج دو ایف آئی آر منسوخ کرنے کے لئے ہائی کورٹ میں ایک عرضی بھی دائر کی ہے ۔ اس درخواست پر بھی جسٹس دکشت کی طرف سے سماعت کی جانی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیائے کی پانچ گارنٹی ، آئین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح: کانگریس

Next Post

یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
اسرائیل: یورپی یونین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہماری اسٹریٹجک کامیابی ہیں

یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.