کولگام//
دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش منگل کی دوپہر جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمحال ہانجی پورہ علاقے کے آدبل وٹو گاؤں میں وشو نالہ کے قریب سے برآمد ہوئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ نوجوان جس کی شناخت ۱۵ سالہ مزمل وانی ولد مشتاق احمد وانی کے طور پر ہوئی ہے، جو کٹ پورہ شوپیاں کا رہنے والا ہے، کولگام کے آدبل وٹو گاؤں میں وشو نالہ کے قریب مردہ پایا گیا۔
حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزمل کے اہل خانہ نے بتایا’’وہ شوپیاں کے پنجورہ علاقے میں ایک دارالعلوم میں پڑھتا تھا اور نویں جماعت میں زیر تعلیم تھا‘‘۔وہ۹ مئی کو دارالعلوم سے لاپتہ ہوگیا تھا‘‘۔