بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں ریکارڈ توڑ گرمی ….قاضی گنڈ، پہلگام اور کوکر ناگ میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا:محکمہ موسمیات

بھدرواہ میں ۲۳ برسوں بعد دن کا ۷ء۳۴ درجہ حرارت درج کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-28
in اہم ترین
A A
۸ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں گرمی کا زور برابر جاری 

Heat

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

سرینگر//
وادی کشمیرمیں شدید گرمی کی لہر جاری رہتے ہوئے گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے جبکہ پہلگام اور کوکر ناگ میں بھی گرمی کا۲۳سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۳۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت یہاں پر ریکارڈ ہوا ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ۳۱مئی۱۹۸۱کو قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۶ء۳۳ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔
پہلگام میں بھی پیر کے روز۶ء۲۸ڈگری ریکارڈ ہوا جو کہ مئی کے مہینے میں ابتک کا دوسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے ۔پہلگام میں۲۳مئی ۲۰۰۰کو۸ء۳۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوکر ناگ میں ابتک کا دوسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت۶ء۳۱ڈگری ریکارڈ ہوا ۔بھدرواہ میں۲۳برسوں کے بعد مئی کے مہینے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت۶ء۳۲ریکارڈ ہوا ۱۵مئی ۲۰۰۱کو یہاں پر۶ء۳۴ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔
ان کے مطابق بھدرواہ میں۲۳برسوں کے بعد آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۷ء۳۴ڈگری ریکارڈ ہوا۔
سری نگر میں دن کا درجہ حرارت۲ء۳۲‘ کپواڑہ میں ۹ء۳۰‘ گلمرگ میں۲ء۲۲‘ جموں میں۸ء۴۲ کٹرا میں ۳۹ڈگری ریکارڈ ہوا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں ۲۸مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۲۹سے ۳۱مئی تک موسم جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بعد دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۳۱مئی تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد میں یکم اور۲جون کو موسم جزی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں۳سے۵جون تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا تاہم اگلے چار دنوں کے دوران جموں صوبہ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر جاری رہ سکتی ہے اور وادی کشمیر اور جموں کے پہاڑی اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہ سکتا ہے ۔
محکمے نے لوگوں بالخصوص عمر رسیدہ افراد، بچوں اور مریضوں کو زیادہ مقدار میں پانی پینے اور خاص طور پر دوپہر ۱۲بجے سے دن کے۳بجے تک گرمی سے بچنے کی تاکید کی ہے ۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آپریشنز جاری رکھ سکتے ہیں۔
دریں اثنا وادی کا شبانہ درجہ حرارت بھی مسلسل معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت ۲ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں سینئر اسسٹنٹ رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی

Next Post

بارہمولہ میں۲جنگجو ہینڈلرز کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہشت گردی کے متاثرین کے کیسوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت

2025-07-02
سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے
اہم ترین

سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے

2025-07-02
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

بارہمولہ میں۲جنگجو ہینڈلرز کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.