پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کانگریس کے دور میں ملک مضبوطی کے ساتھ جڑا رہا‘

موجودہ حکمران ملک کوتوڑنے کا کام کررہے ہیں:وانی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-28
in اہم ترین
A A
وقار رسول پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مقرر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں//
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی کا کہنا ہے کہ کانگریس کے۷۰برسوں کے اقتدار میں ملک مضبوطی سے جڑا رہا۔
وانی نے کہا کہ اکھنڈ بھارت پنڈت جواہر لعل نہرو اور سردار پٹیل کے آپسی تال میل کا نتیجہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج جو اکھنڈ بھارت کی باتیں کر رہے ہیں وہ ملک کو جوڑنے کے بجائے توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔
کانگریس یونٹ صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں ایک تقریب میں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کی۶۰ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے دوران کیا۔
وانی نے کہا’’پنڈت جواہر لعل نہرو نے اپنی پوری زندگی ملک کو غلامی سے آزاد کرانے کی جد وجہد میں صرف کی‘‘۔ان کا کہنا تھا’’آزادی کے بعد انہیں ملک کا پہلا وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا اور انہوں نے قابل ترین کابینہ بنائی جس میں بی آر امبید کر اور سردار پٹیل، مولانا ابولکلام آزاد جیسے قدر آور لیڈر شامل تھے ‘‘۔
کانگریس کے یونٹ صدر نے کہا کہ آج ہمارا آئین اور ہماری جمہوریت پوری دنیا میں مشہور ہے اور یہ اسی کابینہ کی دین ہے ۔انہوں نے کہا’’پنڈت جواہر لعل نہرو اور سردار پٹیل کی آپسی تال میل کا نتیجہ اکھنڈ بھارت ہے اور کانگریس کے ۷۰برسوں کی حکومت میں ملک مضبوطی کے ساتھ جڑا رہا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’آج جو اکھنڈ بھارت کی باتیں کر رہے ہیں وہ ملک کو جوڑنے کے بجائے توڑنے کا کام کر رہے ہیں‘‘۔
وانی نے کہا کہ وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے ملک کی مضبوط بنیاد ڈالی۔انہوں نے کہا’’پنڈت نہرو کی قیادت میں ہی ملک میں تعلیمی ادارے بن گئے ، شاہرائوں، ائیر ویز وغیر کو توسیع مل گئی‘‘۔
دریں اثنا کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے سری نگر میں بھی پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران پنڈت جواہر لعل نہرو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیروہ:آتشزدگی ، رہائشی مکان خاکستر

Next Post

کپوارہ میں ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

کپوارہ میں ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش بر آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.