پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

…اگر میڈم جی الیکشن جیت گئیں؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-05-28
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

نہیں صاحب ہم کوئی نجومی نہیں ہیں اور بالکل بھی نہیں ہیں… ہم الیکشن کے ماہر بھی نہیں ہیں جو یہ قیاس کریں کہ لوک سبھا الیکشن میں کون جیتے گا اور کون ہارے گا…بی جے پی ۴۰۰ پار ہو جائیگی یا پھر انڈیا بلاک شرم سار ہو جائیگا… ہم کچھ بھی نہیں جانتے ہیں … سوائے اس ایک بات کے کہ… کہ جو کچھ بھی ان انتخابا ت میں ہوا… ۴ جون کو وہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا… اب دودھ کس کے حصے میں آئیگا اور پانی پر ہی کسے اکتفا کرنا پڑے گا یہ بھی ۴ جون کو معلوم ہو ی جائیگا … لیکن… لیکن صاحب اس خیال کا کیا کیجئے گا جو کہیں سے بھی اور کبھی بھی آ ہی جاتا ہے… جیسے یہ خیال کہ اگر میڈم جی… میڈم محبوبہ جی الیکشن… جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ جیت جائیں گی تو… تو کیا ہو گا… وہ کیا ہے کہ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ وسطی اور شمالی کشمیر کی طرح جنوبی کشمیر کی سیٹ بھی آرام سے نیشنل کانفرنس کی جھولی میں جانے والی ہے تو… تو صاحب آپ اپنی سوچ کو درست کیجئے کہ… کہ ایسا کچھ ہونے والا نہیں ہے… اپنے گورے گورے بانکے چھورے‘عمرعبداللہ کچھ بھی کہیں لیکن…لیکن صاحب جنوبی کشمیر کی لوک سبھا نشست پر این سی اور پی ڈی پی میں کانٹے کی ٹکر ہے…وہ اپنے بخاری صاحب… الطاف بخاری صاحب کے امیدوار کی ضمانت ضبط تو نہیں ہو گی… لیکن … لیکن ان کا تیسرے نمبر پر آنا طے ہے… لیکن… لیکن صاحب ہم یہاں ان کی بات کرنے نہیں جا رہے ہیں کہ … کہ ہم میڈم جی کی بات کرنا چاہتے ہیں کہ… کہ اگر انہوں نے اس حلقے سے کامیابی حاصل کی تو… تو اس کے کیا معنی ہیں… کہ… کہ یہ الیکشن اگر کسی کیلئے امتحان ہے … یا سب سے بڑا امتحان ہے تو… تو وہ میڈم جی کا ہے … اور اس لئے ہے کہ بی جے پی کے ساتھ ان کا اتحاد لوگ اب بھی نہیں بھولے ہیں اور… اور پھر اسی بی جے پی کی مرکزی حکومت میں پی ڈی پی سے لیڈروں … بڑے چھوٹے لیڈروں کا جو انخلاء ہوا … وہ میڈم جی نہیں بھولی ہوں گی… بالکل اسی طرح جس طرح انہیں اپنے عمر صاحب کی یہ بات نہیں بھولی ہوں گی کہ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں نیشنل کانفرنس نے تین کی تین نشستیں جیت لی تھیں … اس لئے پی ڈی پی کیلئے وہ کوئی سیٹ نہیں چھوڑیں گے اور… اور بالکل بھی نہیں چھوڑیں گے … ہمیں میڈم جی کی جماعت سے کوئی خاص لگاؤ ہے اور نہ… اور نہ این سی سے بیر لیکن… لیکن اگر … جی ہاں اگر جنوبی کشمیر کی سیٹ پر میڈم جی کامیاب ہو جاتی ہیں تو… تو قسم اللہ میاں کی مزہ آجائیگا اور… اور اس لئے آجائیگا کہ … کہ کہنے والوں کاکہنا ہے کہ…کہ کشمیر میں اب الیکشن… اسمبلی الیکشن دور نہیں ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل اور اروند کجریوال کےلئے پاکستانی حمایت تحقیقات کا ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے:مودی

Next Post

اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.