جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اننت ناگ ،راجوری حلقے میں 3بجے تک45فیصدووٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-25
in تازہ تریں
A A
۵۹ فیصد: بارہمولہ لوک سبھا حلقہ میں اب تک کی سب سے زیادہ ووٹنگ شرح
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۵مئی

اننت ناگ،راجوری پارلیمانی حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سہ پہر تین بجے تک 44.88 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

فیف الیکٹورل افسر کے دفتر کاکہنا ہے کہ سہ پہر 3 بجے تک پارلیمانی حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر 44.88 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے اور ووٹرز اور انتخابی عملے کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سی ای او جموں و کشمیر کے دفترنے مزید کہا کہ شدید گرمی کے موسم کے باوجود رائے دہندگان اپنی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں ووٹ نگ کی طاقت کو سمجھتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کےلئے جوش و خروش سے قطار میں کھڑے ہیں۔

اس دوران جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) پی کے پولے کا کہنا ہے کہ پُر امن پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے کچھ احتیاطی اقدام اٹھانا پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا پولیس نے کچھ ایسے افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا ماضی میں کوئی ریکارڈ رہا ہو۔

پولے کا کہنا تھا کہ اننت ناگ ، راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے پر امن طریقے سے پولنگ ہو رہی ہے ۔

بتادیں کہ محبوبہ مفتی نے ہفتے کی صبح بجبہاڑی احتجاجی دھرنہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کی پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں اور ورکروں کو بند کر دیا گیا ہے ۔

سی ای او نے ہفتے کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ ، راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے پر امن طریقے سے پولنگ ہو رہی ہے ۔

پولے نے کہا”پر امن طریقے سے پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کو کچھ اقدام کرنا پڑتے ہیں“۔ان کا کہنا تھا”اننت ناگ، راجوری لوک سبھا سیٹ ایسی سیٹ ہے جہاں الیکشن مہم کے دوران 80 فیصد پُر تشدد واقعے پیش آئے اور الیکشن مہم سے پہلے بھی یہاں دہشت گردی کے بھی کچھ واقعات پیش آئے “۔

سی ای او نے کہا کہ خوشگوار پولنگ کے لئے کہیں کہیں کچھ اقدام کرنا پڑتے ہیں اور ایسے افراد جن کا ماضی کا کچھ ریکارڈ ہے یا جو او جی ڈبلیو ہیں، ان کو حراست میں لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا”تاہم ہماری کوشش رہتی ہے کہ گرفتاریاں کم سے کم ہوں اور ایسا کسی شخص کو حراست میں نہ لیا جائے جس کا ماضی کا کوئی ریکارڈ نہ ہو“۔

ووٹوں کی گنتی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ میں انتظامات کئے گئے ہیں جن کا میں نے بذات خود جائزہ لیا۔ووٹروں کے نام اپنے پیغام میں موصوف سی ای او نے کہا کہ یہ لوک سبھا نشست ایسی نشست ہے جس پر پورے ملک کی نظریں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیٹ کے لئے سری نگر اور بارہمولہ لوک سبھا سیٹوں سے بھی زیادہ پولنگ شرح درج ہونی چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا عمل بہت جلد شروع کریں گے: چیف الیکشن کمشنر کمار

Next Post

جنوبی کشمیر میں سڑک حادثے میں پنجاب کے 4 رہائشی ہلاک، 3 شدید زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

جنوبی کشمیر میں سڑک حادثے میں پنجاب کے 4 رہائشی ہلاک، 3 شدید زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.