ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وسطی کشمیر کے گاندربل اور سرینگر اضلاع میں مئی کی ریکارڑ توڑ گرمی

جموں وکشمیر میں اگلے۶دنوں کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-24
in اہم ترین
A A
دروپدی مرمو اور یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے

Children beat summer

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں جمعرات کو پارہ۶ء۳۳ ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا، جو مئی کے مہینے کے دوران وادی کشمیر میں موسم کا گرم ترین دن تھا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار کے حوالے سے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ضلع گاندربل میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۶ء۳۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد قاضی گنڈ۶ء۳۲ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگرمیں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۲ء۳۲ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ۔کپوارہ میں ۶ء۳۰‘قاضی گنڈ میں۶ء۳۲‘کوکرناگ میں۱ء۳۰‘پہلگام میں۳ء۲۷‘کپوارہ میں ۶ء۳۰‘بارہمولہ میں۱ء۳۲‘بڈگام میں ۲ء۳۲‘پلوامہ میں۲ء۳۲‘اننت ناگ میں ۷ء۳۰ اور سوپیاں میں ۴ء۳۱ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔
سرینگر میں کم سے کم ایک دہائی کے بعد ماہ مئی کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا ہے ۔سرینگر میں جمعرات کے روز ایک دہائی کے بعد ماہ مئی کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جس دوران درجہ حرارت۲ء۳۲ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں۱۹۶۸میں۴ء۳۶ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں اگلے۶دنوں کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں سے دوپہر ۱۲بجے سے۳بجے تک شدید گرمی سے بچنے کی تاکید کی ہے ۔
لوگوں بالخصوص عمر رسیدہ افراد اور بچوں سے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کو کہا گیا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں۲۳سے۲۸مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگلے۶دنوں کے دوران جموں اور کشمیر کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر جاری رہ سکتی ہے اور پہاڑی اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کی توقع ہے ۔
محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا کہ وہ کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز جاری رکھ سکتے ہیں۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دوپہر۱۲بجے سے ۳بجے تک گرمی سے بچیں۔
لوگوں بالخصوص عمر رسیدہ افراد، شیر خوار بچوں اور کمسن بچوں سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے کو کہا گیا ہے ۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں جہاں دن کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے وہیں شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت ۲ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت ۵ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۷ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لشکر کے ایک جنگجو معاون کیخلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج

Next Post

کوکر ناگ میں۲۰سالہ نوجوان کو دکان کے اندر لٹکتے ہوئے پایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

کوکر ناگ میں۲۰سالہ نوجوان کو دکان کے اندر لٹکتے ہوئے پایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.