لندن//
برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 4 جولائی کو ہوں گے۔
مسٹر سنک نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "آج میں نے شاہ برطانیہ سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے یہ درخواست قبول کر لی ہے۔ ملک میں عام انتخابات 4 جولائی کو ہوں گے۔
وزیر اعظم کا یہ اعلان نئے اقتصادی اعداد و شمار کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں افراط زر کی شرح تیزی سے گر کر 2.3فیصد ہوگئی ہے، جو تقریباً تین سال کی کم ترین سطح ہے۔ حکمراں کنزرویٹو پارٹی اسے خوشگوار کامیابی قرار دے رہی ہے۔
جنوری 2023 میں وزیر اعظم کے پانچ وعدوں میں مہنگائی کوآدھا کرنا شامل تھا 2022 کے آخر میں11 فیصد تک بڑھ گیا تھا۔
مسٹر رشی سنک نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار معیشت کے لیے اہم لمحہ ہیں اور روشن مستقبل کو ظاہر کرتے ہیں۔