ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عمر نے محبوبہ کی انڈیا الائنس کے تئیں وفاداری پر سوال اٹھایا

’پی ڈی پی کی صدر بے جے پی کیخلاف کچھ نہیں بول رہی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-23
in اہم ترین
A A
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کابینہ توسیع کے بعد این سی میں بغاوت کے آثار

ایل جی سنہا کاکشمیر صوبے کی سلامتی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ

سرینگر/۲۲مئی
جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر‘ عمر عبداللہ نے پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی انڈیا بلاک اور پی اے جی ڈی سے وفاداری پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے کبھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف مہم نہیں چلائی، صرف  نیشنل کانفرنس کو نشانہ بنایا۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ موجودہ پارلیمانی انتخابات صرف سیاسی جماعتوں اور اُمیدواروں کے درمیان نہیں بلکہ یہ دو سوچوں کے درمیان لڑائی ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی ہے جو فرقہ پرستی کو ہوا دینے کے کام میں مصروف ہے اور دوسری جانب انڈیا الائنس ہے ، جس میں شامل تمام جماعتیں فرقہ پرستی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ان باتوں کا اظہارعمرعبداللہ نے عشمقام میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ اننت ناگ راجوری نشست پر انتخابات کو ایک سازش کے تحت موخر کیا گیا ، وزیر داخلہ کا دورہ بھی اس کی ایک کڑی تھی، تاکہ وہ حکومتی اہلکاروں سے ملے ، اپنے بی جے پی کے لوگوں سے ملے مقصد یہی کہ کس طرح سے نیشنل کانفرنس کے سامنے اڑچنیں پیدا کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں اُمیدوار وہ بھی ہیں جو ہند کو مسلم، کشمیری کو غیر کشمیری اور پہاڑی کو گوجرکے ساتھ لڑوانے میں لگے ہوئے ہیں اور اِن اُمیدواروں کا مسترد کرنا عوام کی ذمہ داری بنتی ہے ، اس تقسیم کی حقیر سیاست نے ہمیں بہت نقصان پہنچایاہے ۔
محبوبہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اب تو یہاں کچھ لوگوں کو یہ بھی راس نہیں آرہا ہے کہ میاں الطاف احمد صاحب ایک روحانی طاقت ہیں اور اُن کی پیرمریدی کا وسیع سلسلہ ہے اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی الزام لگاتی ہے کہ میاں صاحب ووٹوں کیلئے پیر مریدی کا استعمال کررہے ہیں۔ لیکن خود موصوفہ اپنے والد محرم مفتی محمد سعید کے نام پر ووٹ مانگتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ مردِ مومن تھے ، اُن کی جماعت میں بھی بہت سے ایسے لیڈران تھے جن کی پیر مریدی تھی، اب وہ لیڈران اُن کی جماعت سے الگ ہوگئے تو اب محبوبہ مفتی کو پیرمریدی سے اعتراض ہونے لگا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محبوبہ مفتی لوگوں سے یہ بھی کہتی ہیں کہ میاں صاحب اننت ناگ راجوری سے تعلق نہیں رکھتے اور اُن کو یہاں سے الیکشن لڑنے کا حق نہیں،لیکن موصوفہ یہ بھی بھول جاتی ہیں کہ انہوں نے خود سرینگر نشست سے ۱۹۹۹میں الیکشن لڑا۔
عمرعبداللہ نے کہا’’محبوبہ جی اگر آپ کے سرینگر میں الیکشن لڑنے سے کسی کو اعتراض نہیں تھا تو میاں صاحب کا یہاں سے الیکشن لڑنا آپ کو راس کیوں نہیں آرہاہے ؟آپ کی اسی دوغلی پالیسی کا خمیازہ آج یہاں کے عوام بھگت رہے ہیں، آپ نے۲۰۱۴میں یہاں ،کے عوام سے بی جے پی کیخلاف ووٹ مانگے اور پھر اُسی بھاجپا کیساتھ ایک نہیں دو بار حکومت بنائی‘‘۔
این سی نائب صدرنے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام جس دور سے آج گزر رہے ہیں، اُس کی براہ راست ذمہ دار آپ اور پی ڈی پی دوغلی پالیسی ہے ، آج ہماری زمینوں، روزگارا ور وسائل کو اگر خطرہ لاحق ہے تو وہ آپ کی دوغلے پن کی وجہ ہے ، یہاں کے عوام کو یہ دن نہیں دیکھنے پڑتے اگر آپ اور آپ کے والد مرحوم نے۲۰۱۵میں نیشنل کانفرنس کا دوستی ہاتھ قبول کرکے بھاجپا کو اس ریاست سے باہر رکھا ہوتا۔
سابق وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا’’آج ہمارا آئین ہوتا، آج اپنا جھنڈا اونچا ہوتا، ہماری زمینوں کو خطرہ نہیں ہوتا ،یہاں کے عوام بے بس نہیں ہوتے اور نہ ہی بے عزت ہوئے ہوتے ، کاش اُس وقت آپ نے وہ دوستی کا ہاتھ قبول کیا ہوتا، لمحوں نے خطا کی ،صدیوں نے سزا پائی، معلوم نہیں کہ ہمیں کب تک اپنے حقوق کے حصول کیلئے لڑنے پڑے گا‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ بھاجپا کے سابق وزیر داخلہ شری راج ناتھ سنگھ جی جب بھی یہاں محبوبہ مفتی کیساتھ پریس کانفرنس کرتے تھے تو کہتے تھے کہ کشمیر مسئلے کا آخری حل جلد ہوگا اور ہم ان سے پوچھتے تھے کہ یہ حل کیا ہے اور ہمیں۲۰۱۹میں پتہ چلا کہ یہ لوگ کون سا حل بنا رہے تھے ۔
راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان میں کہاکہ دفعہ۳۷۰کی منسوخی کیلئے ہم گذشتہ۵سال سے کام کارہے تھے اور ان ۵برس میں پی ڈی پی ساڑھے ۳سال تک بھاجپا کی مدد کرتی تھی اور آج یہی پی ڈی پی والے حقوق کی بحالی کیلئے لڑنے کے فریبی نعرے دے رہے ہیں، یہ لوگ کس منہ سے ایسی باتی کر پاتے ہیں، جس چیز کو مٹانے میں پی ڈی پی نے بھر پور رول ادا کیا وہ اُسے واپس لانے کیلئے کیا جدوجہد کریگی ؟۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’نوجوان پتھر کے بجائے ووٹ کا استعمال کرنا چاہتا ہے‘

Next Post

کشمیر میں اگلے چند روز کے دوران موسم خشک و گرم رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

کابینہ توسیع کے بعد این سی میں بغاوت کے آثار

2026-10-31
نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں
اہم ترین

ایل جی سنہا کاکشمیر صوبے کی سلامتی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ

2026-10-31
’۲۰۲۵تک پن بجلی صلاحیت کو بڑھا کر۱۱ہزار میگاواٹ کرنے کا ہدف ہے ‘
اہم ترین

ہائی کورٹ نے پن بجلی منصوبوں پر آبی محصول عائد کرنے کا قانون کالعدم قرار دے دیا

2026-10-31
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

۱۶۳کروڑ روپے کی لاگت سے دو نئے صنعتی اسٹیٹس قائم کرنے کو منظوری

2026-10-31
کے ڈی اے کی کرگل میں آدھے دن کی ہڑتال کی کال‘لہیہ میں احتجاج
اہم ترین

لداخ میں شراب پالیسی کے خلاف خواتین کا احتجاج معطل

2026-10-31
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
اہم ترین

سپریم کورٹ نے خرم پرویز  کو ضمانت دینے کے فیصلے کیخلاف عرضی خارج کردی

2026-10-31
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

راجوری کے کوٹرنکہ میں گاڑی حادثے کا شکار  استاد جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

2026-10-31
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

’ہمارا قصور کیا ہے ‘؟: عام لوگوں کو جموں سرینگر شاہراہ پر روکنے پر وزیر صحت کا سوال

2026-10-31
Next Post
۸ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں گرمی کا زور برابر جاری 

کشمیر میں اگلے چند روز کے دوران موسم خشک و گرم رہنے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.