بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’انڈیا بلاک کینسر سے بھی بدتر‘۔۔کانگریس کہتی ہے کہ ملک کی املاک پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے:وزیر اعظم مودی

’ لوگوں کے مکان چھین لے گا ‘بجلی کنکشن کاٹ دیگا‘جن دھن کھاتوں کو بند کریگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-23
in اہم ترین
A A
ایک مضبوط حکومت نے 370کی دیوار کو گرادیا:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی//
انڈیا بلاک کو کینسر سے بھی بدتر قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس ان کے ذریعہ کئے گئے کام کو ختم کریں گی، حکومت کے ذریعہ بنائے گئے مکانات چھین لیں گی، لوگوں کے جن دھن کھاتوں کو بند کریں گی، ان کے بجلی کنکشن کاٹ دیں گی اور پانی کے نل ہٹائیں گے۔
یہ کہتے ہوئے کہانڈیا بلاک کینسر سے بھی بدتر بیماری ہے ، مودی نے کہا کہ اتحادکی پارٹیاں سخت فرقہ وارانہ ، ذات پرست اور خاندانی مرکوز ہیں۔ یہ بیماریاں قوم کیلئے کینسر سے بھی بدتر ہیں۔
مودی اتر پردیش کے شراواستی سے بی جے پی امیدوار ساکیت مشرا کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا’’جب لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے پچھلے۶۰ سالوں میں کیا کیا، تو وہ اپنے پتے نکال لیتے ہیں، جس کا مقصد سماج کو تقسیم کرنا اور ووٹ جہاد کرانا ہے۔
انڈیا بلاک پارٹیوں پر خوش نودی کی سیاست میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس کہتی ہے کہ ملک کی املاک پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ لیکن مودی کہتے ہیں کہ جائیداد پر ملک کے غریبوں کا پہلا حق ہے۔
وزیر اعظم نے عوام سے کہا کہ کانگریس آپ کی کمائی چھین کر اپنے ووٹ بینک کو دینا چاہتی ہے جو ووٹ جہاد میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ۱۰ سالوں میں مودی نے ۴کروڑ غریبوں کو مستقل گھر دیئے ہیں۔ اب سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے سب کچھ پلٹنے کا فیصلہ کیا ہے، یعنی وہ آپ سے چار کروڑ گھروں کی چابیاں لے لیں گی، وہ گھر چھین لیں گی اور انہیں اپنے ووٹ بینک میں دے دیں گی۔
مودی نے کہا’’اس کے علاوہ مودی نے ۵۰کروڑ سے زیادہ لوگوں کے جن دھن کھاتے کھولے ہیں۔ وہ آپ کے بینک اکاؤنٹس بند کر دیں گی اور آپ کے پیسے لے جائیں گی۔ مودی نے ہر گاؤں کو بجلی فراہم کی، وہ آپ کے گھر کا بجلی کا کنکشن کاٹ دیں گی اور دوبارہ اندھیرا کر دیں گی‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ہر گھر تک پانی پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے لوگ گھروں سے پانی کے نلوں کو ہٹا کر لے جائیں گے کیونکہ انہیں اس میں مہارت حاصل ہے۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ کانگریس دلتوں اور پسماندہ طبقات کا ریزرویشن چھین کر اپنے ووٹ بینک کو دے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات کے امیدواروں میں خواتین کی تعداد۱۰ فیصد سے بھی کم ہے: اے ڈی آر

Next Post

بڈگام میں گیزر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت، ماں بیٹا زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

بڈگام میں گیزر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت، ماں بیٹا زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.