حیدرآباد//کالٹیکس لبریکنٹس نے منگل کو آل راؤنڈر ہندوستانی کرکٹر رویندر جڈیجہ کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
کمپنی نے ایک ریلیز میں کہا کہ ہمارے برانڈ کا مقصد پورے ہندوستان میں کیلٹیکس لبریکنٹس کے فروغ کے لئے آل راؤنڈر جڈیجہ کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانا ہے۔ کمپنی سے اس کے معاہدے کے تحت جڈیجہ برانڈ کے سلوگن ‘کالٹیکس یعنی کمٹمنٹ’ کے ساتھ اس کے ملک گیر اشتہارات میں نظر آئیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ شیوران برانڈ انٹرنیشنل ایل ایل سی کے ساتھ لائسنسنگ معاہدے کے ذریعے ہندوستان میں ایچ پی سیل ایل کے ذریعہ کیلٹیکس لبریکنٹس کی مارکیٹنگ کی جاتی ہے۔ کیلٹیکس کی وراثت، عالمی شناخت اور جدید ترین ٹیکنالوجی دنیا کے معروف تیل اور گیس برانڈز میں سے ایک ہے۔
کرکٹ کی دنیا میں رویندر جڈیجہ میدان پر اپنی بہترین فیلڈنگ کی مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران اپنے کھیل میں سرفہرست تھے۔ کمپنی نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل کے تئیں ان کی غیر متزلزل وابستگی کیلٹیکس لبریکنٹس کے بہتر معیار، کارکردگی اور ساکھ کے وعدے سے مکمل ہم آہنگ ہے۔ جڈیجہ اب گاڑیوں اور مشینری کے لیے اعلیٰ معیار والے لبریکنٹس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کیلٹیکس کی پریمیم مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مارکیٹنگ کے اشتہارات کی ایک سیریز میں نظر آئیں گے۔
ہندوستان میں کیلٹیکس لبریکنٹس میں شیورون کی ملکیت والی ہیولین اور ڈیلو برانڈڈ لبریکنٹس مصنوعات شامل ہیں۔
شیورون انٹرنیشنل پروڈکٹس (آئی پی) کے جنرل منیجر، مارکیٹنگ اور سیلز سپورٹ مارک بوچبل نے کہا، "ان کے (جڈیجہ) کے ذریعے ہمارا مقصد پورے ہندوستان میں وسیع تر لوگوں تک پہنچنا ہے اور ہمارے صارفین کے لیے آل راؤنڈر لبریکینٹ فراہم کنندہ کے طور پر کالٹیکس کی پوزیشن کومضبوط کرنا ہے۔”
جڈیجہ نے کہا، "میں کالٹیکس کے ساتھ جڑنے کے لیے پرجوش ہوں، ایک ایسا برانڈ جو عزم اور اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کے لیے کھڑا ہے۔ میں کالٹیکس لبریکنٹس اور ان کی بے مثال کارکردگی کے لیے شناخت بنانے اورصارفین کی حوصلہ افزائی کا منتظر ہوں۔” صارفین کو اپنی گاڑیوں کے لیے صحیح انتخاب کرنا چاہیے۔”