سرینگر//
جنوبی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ کے لوئر منڈا علاقے میں پیر کی صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جبکہ سی ار پی ایف کے ایک اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے لوئر منڈا علاقے میں ریلوے اسٹیشن پر ایک بی ایس ایف اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
متوفی کی شناخت عقیل احمد سکان مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ پیش آنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسی علاقے میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت اے ایس آئی سبھاش چندار ولد کمتا پرساد کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی۲۴۳ویںبٹالین سے وابستہ تھے ۔