سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں زیادہ رائے دہندگی پر عوام اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی۔
ایک ٹویٹ میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں۵۸ فیصد سے زیادہ رائے دہندگی بہت حوصلہ افزا ہے اور یہ جمہوریت میں عوام کے عزم اور غیر متزلزل اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ میں بڑی تعداد میں ہماری جمہوریت کے مہا کمبھ میں شامل ہونے کے لئے بارہمولہ کے عوام کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔
سنہا کا مزید کہنا تھا’’میں آزادانہ، منصفانہ، قابل رسائی، جامع اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی سخت محنت کو سراہتا ہوں۔ نوجوان رائے دہندگان کو جمہوری اقدار پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار اور جشن مناتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ امید ہے کہ یہ مثبت رجحان اگلے مرحلے میں بھی جاری رہے گا۔‘‘