جموں//
جموں میں لائن آف کنٹرول پر فوج نے منگل کے روز ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کھور میں ایل او سی کے نزدیک ایک پاکستانی شہری جس کی شناخت ظاہر خان ساکن کراچی کے بطور ہوئی ہے کو دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اسے ایک پولیس پارٹی نے مشکوک انداز میں حرکت کرتے ہوئے دیکھا اور اسے مقامی پولیس چوکی لے جایا گیا جہاں اس نے اپنی شناخت ظاہر کی اور دعویٰ کیا کہ وہ نادانستہ طور پر سرحد پار سے پار ہو گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔