بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوگوں کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے والے کون ہیں:عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in اہم ترین
A A
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر///
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور شمالی کشمیر بارہمولہ نشست سے پارٹی اُمیدوار عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف زہر اگلنے والے کون ہیں۔
عمر نے کہا کہ عوام اس بات سے اچھی طرح باخبر ہوگئے ہیں کہ کشمیر میں پچھلے دروازے سے کمل کا پھول کِھلانے کی کوششیں کون کررہے ہیں۔
این سی نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار کپواڑہ میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ ’’موجودہ پارلیمانی الیکشن میں ایک چیز بہت اچھی ہوئی ہے ، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ یہاں کون سے لوگ فرقہ پرستوں کی مدد کیلئے سیاسی میدان میں ہیں، عوام کو بھی معلوم پڑ گیا کہ بی جے پی کیساتھ ہاتھ ملا کراور اُن کی مدد سے الیکشن لڑنے والے کون ہیں اور عوام کو یہ بھی معلوم ہے کہ ملک میں مسلمانوں کیخلاف کہ نفرت پھیلانے والے کون ہیں اور مسلمانوں کو بدنام کرنے اور مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے والے کون ہیں‘‘۔
عمر نے کہا کہ عوام اس بات سے اچھی طرح باخبر ہوگئے ہیں کہ کشمیر میں پچھلے دروازے سے کمل کا پھول کِھلانے کی کوششیں کون کررہے ہیں، کیا ہم بھول جائیں کہ کس طرح سے مسلمانوں کو زیر عتاب رکھا گیاہے ۔
این سی نائن صدر نے کہا کہ کیا ہم بھول جائیں کہ کس طرح سے ہمارے ایک بچی کو کرناٹک میں بھاجپا حکومت کے تلے سکول میں حجاب پہننے پر بھوال مچایا گیا، کیا ہم بھول جائیں کہ رمضان میں ایک مسلمانون نمازی کو کس طرح سے لاتیں ماری گئیں، کیا ہم بھول جائیں کہ کس طرح سے گجرات میں اُن مسلمانوں بچوں کو لہولہان کیا گیا جو سکول کے گراؤنڈ میں تراویح ادا کررہے تھے ؟
عمر عبداللہ نے سوال کیا کہ ’’کیا اے ، بی، سی اور ڈی ٹیمیں جموں وکشمیر میں بھی ایسا ہی نظام چاہتی ہیں،جہاں نماز پڑھتے وقت ہمیں لاتیں پڑیں، تراویح پڑھتے وقت ہمیں مار پڑے ، ہماری بچیوں کو حجاب پہننے کی وجہ سے کالج یا سکول سے باہر رکھا جائے ، کیا اسی مقصد کی خاطر یہ لوگ بھاجپاکو کشمیر کے اندر لانے کی کوشش کررہے ہیں‘‘؟
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھاجپا کے عزائم ٹھیک نہیں ہیں، جو زمینیں شیخ محمد عبداللہ نے یہاں کے لوگوں کو بیک جنبش قلم بلا معاوضہ فراہم کرکے یہاں اقتصادی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کردیا آج ہماری اُنہی زمینوں کو خطرہ لاحق ہوگیاہے ۔ جس جمہوریت کے قیام کیلئے مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے بیش بہا قربانیاں پیش کیں آج اُس جمہوریت کو پارہ پارہ کیا جارہاہے ۔
این سی پارلیمانی امیدوار نے مزید کہا کہ آج یہاں ایسا نظام مسلط کیا گیا ہے جس میں عوام کی کہیں شنوائی نہیں، بس شاہی فرمان جاری ہوتے ہیں اور ان پر من و عن عمل کیا جارہاہے ، پھر وہ سریحاً عوام مخالف ہی کیوں نہ ہو۔
عمر کا کہنا تھا کہ اس نظام کو بدلنے کی طاقت عوام کے پاس ہے ، آپ اپنی زمینوں کو بچا سکتے ہیں، آپ اپنے بچوں کے مستقبل کو بچا سکتے ہیں، اُن روزگار کو بچا سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرسکیں، کیونکہ جو طاقت حکومت کے قلم میں ہوتی ہے اس سے کہیں زیادہ طاقت لوگوں کے ووٹ میں ہوتی ہے ۔
این سی نائب صدر کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ حالات کا مقابلہ کرنا کس چیز کو کہتے ہیں، ہم حالات کے ساتھ اپنا رُخ نہیں بدلتے ہیں، ہم نے کبھی بھی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنی سیاست نہیں بدلی، ہم وہیں کے وہیں قائم رہے ، حالانکہ حالات نے ہمیں مجبور کرنے کی کوشش کی لیکن ہم ڈٹے رہے اور آج بھی اپنے موقف پر چٹان کی طرح قائم ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ حملہ:دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری

Next Post

لوک سبھا الیکشن:پانچویں مرحلے میں۶۹۵؍امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
پہلا مرحلہ:۶۰ فیصد ووٹنگ

لوک سبھا الیکشن:پانچویں مرحلے میں۶۹۵؍امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.