جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پونچھ حملہ:دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری

حملہ آوروں میں پاکستانی فوج کا سابق کمانڈو بھی شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in اہم ترین
A A
پونچھ حملہ:دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

نئی دہلی//
سی سی ٹی وی فوٹیج سے تین دہشت گردوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں فضائیہ کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے، جس میں کارپورل‘وکی پہاڑے ہلاک اور ان کے چار ساتھی زخمی ہوئے تھے۔
ان تینوں نے مبینہ طور پر اس حملے میں ہائی پاور رائفلز، امریکی ساختہ ایم ۴؍اور روسی ساختہ اے کے۴۷ کا استعمال کیا، جو اس علاقے میں سال کا پہلا بڑا حملہ تھا جہاں گزشتہ سال فوجی اہداف اور فوجیوں پر دہشت گردی سے متعلق متعدد حملے ہوئے تھے۔
ان تینوں کی شناخت پاک فوج کے سابق کمانڈو الیاس‘ہدون نامی پاکستانی دہشت گرد اور کالعدم لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو حمزہ کے طور پر کی گئی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک خاکے کے مطابق، حمزہ کوتیس بتیس سالہ شخص کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو درمیانے قد اور گورے رنگ کا ہے، جس نے بال کٹوائے ہیں۔انہیں آخری بار پٹھانی سوٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا جس میں بھوری شال اور نارنجی رنگ کا بیگ تھا۔
اس کی گرفتاری کے لئے معلومات فراہم کرنے والے کو دس لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پونچھ اور راجوری کے علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ حملوں کے بعد۴مئی کو ہندوستانی فضائیہ کے قافلے پر حملہ ہوا تھا۔ ان میں سے ایک حملہ راجوری کے علاقے شادرہ شریف میں ہوا جس میں ایک سرکاری ملازم۴۰ سالہ شخص کو ایک مسجد کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
۴۰ سالہ محمد رزاق سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں کام کرتا تھا اور اس کے حملہ آوروں نے امریکی ساختہ ایم ۴؍اسالٹ رائفل اور ایک پستول بھی استعمال کیا تھا۔
اس کا بھائی، جو علاقائی فوج میں ایک سپاہی ہے، حملے کے وقت اس کے ساتھ تھا۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بال بال بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ابو حمزہ نامی دہشت گرد کا ہاتھ تھا۔
پونچھ اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ کا حصہ ہے جہاں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں۲۵مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔یہ حملے اس وقت ہوئے جب شوپیاں ضلع کے اننت ناگ اور ہرپورہ علاقوں میں دو غیر مقامی افراد ‘بہار کے ایک مہاجر مزدور اور دہرادون کے ایک شخص ‘کو نشانہ بنایا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ کو آنے والے برسوں میں ٹورزم کا مرکز بنایا جائے گا:چگ

Next Post

لوگوں کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے والے کون ہیں:عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ

لوگوں کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے والے کون ہیں:عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.