جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

’ پی ڈی پی امیدوار نے۳۷۰ کی منسوخی میں مدد کی‘

راجیہ سبھا میں دفعہ کی منسوخی کیخلاف ووٹ نہیں دیا:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-07
in ٹاپ سٹوری
A A
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

سرینگر///
سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کو کہا کہ بارہمولہ لوک سبھا حلقہ سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے امیدوار نے آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مدد کی۔
شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لنگیٹ علاقے میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر نے کہا کہ بارہمولہ لوک سبھا حلقہ سے پی ڈی پی امیدوار نے راجیہ سبھا میں دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔
عمر نے کہا’’آپ کو اس امیدوار سے پوچھنا چاہیے جو میرے خلاف الیکشن لڑ رہا ہے جب راجیہ سبھا میں آرٹیکل۳۷۰ پر ووٹنگ ہوئی تھی تو وہ کہاں تھا؟ بی جے پی کے پاس راجیہ سبھا میں اکثریت نہیں تھی۔ وہ غیر حاضر رہا۔ اس نے دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے خلاف ووٹ نہیں دیا‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ پی ڈی پی امیدوار وزیر اعظم نریندر مودی کی براہ راست مدد کرنے کے لئے راجیہ سبھا سے غیر حاضر رہے۔’’کیا ہمیں ایسے نمائندوں کو دوبارہ پارلیمنٹ میں بھیجنا چاہیے‘‘؟
عمر عبداللہ نے کہاکہ شمالی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کو ہرانے کیلئے نئی دلی، ناگپور، حکومت اور بھاجپا پوری طرح کوشاں ہے اور اسی لئے وہ یہاں جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں اور میرے خلاف اپنے آلہ کاروں کو اکٹھا کررہے ہیں، اس کے باوجود میں نے یہ چیلنج قبول کیا ہے ۔
سابق وزی اعلیٰ نے کہا ’’ ایک شخص مجھے یہاں ٹورسٹ کا نام دیتا ہے‘ اگر میں ٹورسٹ ہوں تو وہ بھی ٹورسٹ ہے ، وہ بھی سرینگر میں رہتا ہے اور میں بھی زیادہ تر سرینگر میں ہی قیام پذیر ہوتا ہوں‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ جب گذشتہ ہفتے یہاں سیلابی صورتحال قائم ہوئی میں نے۱۲گھنٹے تک پورے ضلع کا دورہ کیا اور اپنے کام کرنے کا طریقہ یہاں کے لوگوں کو دکھایا، اور جو مجھے ٹورسٹ کہتا ہے اُسے بستر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور وہ صرف ۲گھنٹے میں تھک گیا۔
عمر نے کہا کہ یہ لوگ پہلے مجھے ٹورسٹ کہتے تھے لیکن اب نامزدگی داخل کرنے کے بعد ان کی بولی تبدیل ہوگئی ہے ، اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ عمر عبداللہ بارہمولہ نشست سے اس لئے لڑنے کیلئے آئے کیونکہ یہ نیشنل کانفرنس کیلئے محفوظ نشست ہے اور ان کے موقف میں یہ تبدیلی ہمارا بارہ مولہ کا پروگرام دیکھنے ہی آگئی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھاجپا نے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن چھینی، یہاں کا جھنڈا چھینا، ہماری ریاست کے دو ٹکڑے کردیئے ، مسلمانوں کیخلاف نہ صرف نفرت پھیلا رہے ہیں بلکہ یکساں سول کوڈ اور سی اے اے جیسے قوانین بناتی ہے لیکن پھر بھی کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا نشانہ نیشنل کانفرنس ہے ۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ جو شخص مجھے پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتا ہے ، وہ کم از کم لوگوں کو اتنا بتادے کہ ۲۰۱۸میں کس خاطے میں بھاجپا کی حمایت لیکر وزیر اعلیٰ بننے کی کوشش کررہا تھا؟ اور آج کل وہ کس بنیاد پر بھاجپا کی مدد سے اپنے لئے حمایت حاصل کررہا ہے ؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فرانسیسی صدر کا نیتن یاھو پرحماس کےساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور

Next Post

پونچھ حملہ :تلاشی آپریشن کا دائرہ ۲۰سے ۲۵کلومیٹر علاقے تک وسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین
تازہ تریں

پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین

2025-05-05
پہلگام حملہ: مرکز یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی متاثر نہ ہو:وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پہلگام حملہ: مرکز یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی متاثر نہ ہو:وزیر اعلیٰ

2025-05-05
Next Post
کالاکوٹ جھڑپ: کیپٹن سمیت تین اہلکار ہلاک

پونچھ حملہ :تلاشی آپریشن کا دائرہ ۲۰سے ۲۵کلومیٹر علاقے تک وسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.