ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

دفعہ ۳۷۰… یہ کیا بات ہوئی ؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-05-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ایک نیوز رپورٹ پڑھ رہا تھا جس میں ایک سیاح کہتا ہے کہ وہ کشمیر اس لئے آیا ہے کیونکہ اب کشمیر میں دفعہ ۳۷۰ نہیں ہے… اسے منسوخ کیا گیا ہے ۔یعنی اگر دفعہ ۳۷۰ منسوخ نہیں کیا گیا ہو تا تو… تو یہ سیاح کشمیر نہیں آتا… لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اس دفعہ کی منسوخی سے پہلے سیاح کشمیر نہیں آتے تھے… یقینا آتے تھے… لیکن… لیکن تب سالانہ ماتا ویشنو دیوی کے مندر درشن کرنے آنے والے کروڑ ڈیڑھ کروڑ عقیدت مندوں کو سیاحوں…کشمیر آنے والے سیاحوں کے کھاتے میں نہیں ڈالا جاتا تھا … اب ڈالا جاتا ہے… اور کہا جاتا ہے کہ کشمیر ایک سال میں دو کروڑ سیاح سیاحت پر آئے جو… جو حقیقت نہیں ہے… لیکن صاحب اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ… کہ سیاح کشمیر نہیں آ رہے ہیں… یقینا آ رہے ہیں اور…اور اس لئے بھی آ رہے ہیں کیونکہ دفعہ ۳۷۰ کو منسوخ کیا گیا ہے… یقینا آپ کی طرح ہم بھی جانتے ہیں کہ… کہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کا کشمیر کی سیاحت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے… لیکن کیا کیجئے گا اُن باتوں کا جن میں ہر ایک چیز کو ۳۷۰ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے… یقین کریں ہم حیران نہیں ہوں گے اور … اور بالکل بھی نہیں ہوں گے اگر کل کو کوئی یہ کہے گا کہ کشمیر میں دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد سورج نے اگنا شروع کیا … ہوا نے چلنا شروع کیا… پانی نے بہنا شروع کیا … چڑیوں نے چہچہانا شروع کیا… گلوں نے کھلنا شروع کیا…چاند نے ستاروں سے ملنا شروع کیا … مانتے ہیں کہ الیکشن کا سیزن ہے … اس کا بھی اعتراف ہے کہ…کہ الیکشن کے سیزن میں کیا سچ اور کیا جھوٹ‘اس میں کوئی فرق نہیں رہتا … سچ اور جھوٹ میں کوئی تمیز نہیں رہتی ہے… لیکن صاحب اتنا بھی کیا کہ… کہ آپ ۳۷۰؍ اور اس کی منسوخی کو کچھ انداز میں پیش کررہے ہیں کہ… کہ ہمیں ڈر ہے… اللہ میاں کی قسم حقیقی ڈر ہے کہ لوگ… بھارت دیش کے سیدھے سادے لوگ ۳۷۰ کی منسوخی سے پہلے کشمیر اورکشمیریوں کے وجود سے سرے سے ہی انکار نہ کریں اور… اور کہیں کہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد ہی دنیا میں ایک خطہ وجود میں آیا… جو اس دھرتی پر سورگ ہے اور… اور دھرتی پر اس سورگ کو کشمیر کہتے ہیں ہے…جسے اب ہم دیکھنے آرہے ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آرٹیکل 370 کی منسوخی میں پی ڈی پی امیدوار نے بی جے پی کی مدد کی: عمر عبداللہ

Next Post

چنائوی جلسوں میں بچوں کی شرکت سنگین 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

چنائوی جلسوں میں بچوں کی شرکت سنگین 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.