جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جب میرے والد کی لاش کے ٹکڑے آئے تو مجھے بہت غصہ آیاتھا: پرینکا گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-03
in قومی خبریں
A A
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

مورینا//کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا اور لوگوں سے محتاط رہنے کی درخواست کی۔ انہوں نے اپنی دادی اور ملک کی سابق وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی اور اپنے والد راجیو گاندھی کی شہادت کو بھی یاد کیا اور کہا کہ وہ (بی جے پی) لوگ ان جذبات کو نہیں سمجھ سکتے ۔
محترمہ وڈرا نے کانگریس امیدوار کی حمایت میں مدھیہ پردیش کے مورینا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ریاستی صدر جیتو پٹواری اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ [؟]میرے اپنے والد کی لاش کے ٹکڑے جب گھر لائے گئے تھے تو میری عمر اس وقت 19 سال تھی۔ تب میں مشتعل ہوئی تھی، کیونکہ ہم نے والد کو بحفاظت بھیجا تھا، لیکن لاش کے ٹکڑے گھر آئے تھے ۔ میں سیکورٹی کے معاملے پر ناراض تھی۔ میں شہادت کا مفہوم سمجھتی ہوں۔ اب میری عمر 52 سال ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ کسی کو اپنے ہی لوگوں سے غصہ آتا ہے ۔ میں اسے پہلی بار کسی بھی پلیٹ فارم سے پبلک کر رہی ہوں۔
محترمہ وڈرا نے کہا کہ اب میرے والد کو غدار کہا جا رہا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ میرے والد نے وراثت حاصل کرنے کے لیے قانون میں تبدیلی کی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی یہ نہیں سمجھ سکتے ۔ ہمیں شہادت کا جذبہ ورثے میں ملا ہے ۔ ان باتوں کو ملک کے کسان، مزدور اور عام لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اسی طرح میری دادی محترمہ اندرا گاندھی کے بارے میں غلط باتیں کہی جارہی ہیں۔ مسٹر مودی کو حب الوطنی اور شہادت نظر نہیں آتی۔ ہمارے بھائی (راہل گاندھی) کو پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا۔ ہمارے خلاف مقدمات بنائے گئے ۔ ہم عدالت میں بھی جائیں گے لیکن وہ ہمارے جذبات کو ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتے ۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے عوام سے کہاکہ ”میں یہاں ووٹ مانگنے نہیں آئی ہوں، بلکہ زور دینے آئی ہوں۔ عوام کو آگاہ ہونا چاہیے ۔ روزانہ جو کچھ سکھایا اور دکھایا جا رہا ہے وہ سچ نہیں ہے ۔ آپ کی زندگی سچی ہے ۔ سچ وہی ہے جو آپ جی رہے ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری حقیقی ہے ۔ اس حقیقت کو پہچانیں۔ ملک کے لیڈر بیکار ہو چکے ہیں۔ وہ صرف مذہب کی بات کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے وہ ووٹ لے کر اقتدار میں رہتے ہیں۔
محترمہ وڈرا نے کہاکہ ”ہم سب مذہبی ہیں۔ اندرا جی روزانہ پوجا کیا کرتی تھیں۔ راجیو جی نے ہمیں عبادت کرنا سکھایا ہے ۔ میری والدہ بھی بیرون ملک سے آئیں اور یہاں کی روایات سیکھیں۔ ہندومت سچائی پر مبنی ہے ۔ اس ملک کی بنیاد ستیہ میو جیتے ہے ۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ کانگریس منگل سوتر چوری کرے گی۔ ایکسرے کے ساتھ گھروں میں داخل ہوں گے ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ماں کا منگل سوتر ملک کے لیے قربان ہے ۔ اندرا جی نے زیورات عطیہ کیے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم نے ایک نئی بات کہی ہے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی اور کسی کے پاس دو بھینسیں ہوں تو ایک بھینس چھین لے گی۔ انہوں نے اسے گمراہ کن اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب نیت ٹھیک ہو گی تب ہی پالیسی درست ہو گی۔ نیتیں ٹھیک نہ ہوں تو پالیسی بھی غلط ہو گی۔ موجودہ مودی حکومت کی پالیسیاں غریبوں اور کسانوں کے بجائے ارب پتیوں کے لیے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کی جملے بازی اس بار کام نہیں آنے والی، وداعی یقینی:مایاوتی

Next Post

امریکا نے روس، بیلاروس اور آذربائیجان کے بعض شہریوں پر پابندیاں لگادیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکا نے روس، بیلاروس اور آذربائیجان کے بعض شہریوں پر پابندیاں لگادیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.