ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اور پولنگ موخر ہو گئی!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-05-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

چلئے صاحب اننت ناگ راجوری لوک سبھا الیکشن کو موخر کردیا گیا ہے… الیکشن کمیشن نے ان سیاسی جماعتوں کی درخواست قبول کی جو یہ الیکشن لڑ ہی نہیں رہی ہیں… اور جو جماعتیں الیکشن لڑ رہی ہیں… ان کی الیکشن کو موخر نہ کرنے کی التجا کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے… کیوں ڈال دیا گیا ہے ہم نہیں جانتے ہیں… بالکل بھی نہیں جانتے ہیں ۔ ہاں اگر آپ جانتے ہیں تو پلیز ہمیں بھی بتائیے ۔ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے… اور یہ بھی سچ ہے کہ اگر ہو گا بھی تو کیا فرق پڑے گا کہ کہنے والوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کسی کے اعتراض سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے… اس کے باوجود بھی نہیں پڑتا ہے کہ الیکشن میں… لوک سبھا الیکشن میں … اس کی انتخابی مہم کے دوران بہت ساری قابل اعتراض باتیں ہو رہی ہیں… بڑے منہ والے بڑی باتیں کررہے ہیں… قابل اعتراض باتیں کررہے ہیںاور… اور اگر ان باتوں پر کوئی اعتراض کرے تو بھیالیکشن کمیشن کے کان پر جُو تک نہیں رینگتی ہے…اس لئے صاحب ہم کیا اور ہمارااعتراض کیا … ہاں البتہ اتنا ضرور ہے کہ … کہاگر الیکشن کمیشن کی نیت میں کوئی کھوٹ نہیں ہے اور اس نے اننت ناگ راجوری کی نشست پر الیکشن میرٹ کی بنیاد پر موخر کردیا تو… تو صاحب پھر یہ اس حلقے میں ہوئی حد بندی پر ایک بار پھر سوال کھڑا کردیتا ہے… کہ… کہ کیا سمجھ کر اننت ناگ کو راجوری اور پونچھ کے ساتھ ملادیا گیا تھا…کیا سمجھ کر؟اس وقت بھی کہا گیا تھا کہ کہاں اننت ناگ اور کہاں راجوری اور پونچھ… ان میں صدیوں کا فاصلہ ہے اور… اور آج اسی فاصلے کو ‘ ایک دوسرے علاقے کی دوری کو‘علاقوں تک رسائی کو بہانہ بنا کر الیکشن موخر کردیا گیا … اور جب اسی دوری اور اسی رسائی کی نشاندہی حد بندی کے وقت کی گئی تھی تو… تو اس وقت اسے ان سنا کردیا گیا اور… اور اس لئے کردیا گیا کہ… کہ اس حلقے کی تشکیل نو ایک خاص مقصد کیلئے کی گئی تھی… اور اس مقصد کے حصول کیلئے سارے خدشات ‘ سارے اعتراضات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا گیا۔آج بہت سارے الیکشن کمیشن کے اس نشست پر الیکشن موخرکرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں… لیکن … لیکن صاحب اصل مجرم کمیشن نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے‘ بلکہ وہ سوچ ہے جس سوچ کے تحت اس حلقے کی حد بندی کی گئی ‘ اسے از سر نو تشکیل دیا گیا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ میںموجودجنگجو گروپ کےخلاف کارروائی

Next Post

چنائو کمیشن کا فیصلہ، کوئی جوازنہیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

چنائو کمیشن کا فیصلہ، کوئی جوازنہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.