کیف//
سعودی حکومت نے عازمین حج کے کورونا ٹیسٹ کے لیے 6 لیبارٹریز مختص کردیں۔
ذرائع کے مطابق رواں برس پاکستانی عازمین حج کے لیے کورونا ٹیسٹ کرنے کی مجاز 6 لیبارٹریز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستان میں موجود سعودی سفارتخانے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی عازمین حج جو کسی بھی ائیرپورٹ سے مکہ یا مدینہ روانہ ہوں گے ان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ صرف منتخب شدہ 6 لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ اور اس کی رپورٹ جمع کروائیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کسی اور لیبارٹری کا سرٹیفکیٹ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔