میکسیکو//
میکسیکو میں بس کے حادثے میں چودہ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔دارالحکومت میکسیکو سٹی سے موصولہ اطلاع میں ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ مغربی ریاست جالسکو کی شاہراہ پر بس کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں مقامی فیکٹری کے ملازمین سوار تھے۔