جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے نتیجے سے مطمئن نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-30
in کھیل
A A
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

اسلام آباد// پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بطور کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے نتیجے سے وہ مطمئن نہیں ہیں اور ان کے مطابق سیریز کو اچھے مارجن سے جیتنا چاہیے تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر رہی اور سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
نیوزی لینڈ سے سیریز کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے سیریز کے لیے جو اہداف مقرر کیے تھے ان میں سے کچھ حاصل کیے ہیں، بدقسمتی سے کچھ انجریز ہوئی ہیں، بیٹنگ میں ہم نے روٹیشن کی اور کوشش کی کہ مختلف کامبی نیشن کے ساتھ جائیں، ابتدائی چھ اوورز میں مختلف باؤلرز کو استعمال کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہماری مڈل آرڈر بیٹنگ جدوجہد کررہی ہے، جیسے ہم نے کبھی شاداب کو اوپر بھیجا اور کبھی افتخار کو اوپر بھیجا، عثمان کو بھی اوپر بھیج کر موقع دیا تو ہمارا اصل مسئلہ مڈل آرڈر ہے۔
ایک سوال پر بابر نے کہا کہ بطور کپتان میں سیریز 2-2 سے برابر ہونے سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہوں اور ہمیں اس سیریز کو اچھے مارجن سے جیتنا چاہیے تھا البتہ تھوڑا مارجن دینا پڑے گا کیونکہ ٹیم میں کچھ نئے لڑکے نہیں ہیں، البتہ ہم اسے بطور عذر پیش نہیں کر سکتے کیونکہ ہمیں بہتر کرکٹ کھیل کر اس سیریز کو جیتنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تین میچوں میں یقیناً 20 سے 30 رنز کم کیے، ہمیں جتنے رنز درکار تھے ہم وہ نہیں کر سکے اور ہم اس پر کام کریں گے جبکہ ہمیں اس سیریز میں اعظم خان کی بھی کمی محسوس ہوئی کیونکہ وہ ایسا کھلاڑی ہے جب وہ کھڑا ہو گا تو میچ کا نقشہ بدل سکتا ہے۔
جب پریس کانفرنس کے دوران بابر سے سوال کیا گیا کہ کیا روٹیشن پالیسی کا اطلاق کپتان پر نہیں ہو گا تو اس پر انہوں نے قدرے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہ رہے تھے کہ میں بھی بیٹھ جاؤں، میرا خیال ہے آپ چاہ رہے تھے کہ مجھے بیٹھنا چاہیے تو اگلی مرتبہ اس پر غور کروں گا۔
ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مجھے لوگوں کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، مجھے مختلف کمبی نیشن کے ساتھ چلنا ہے تو مجھے میدان میں ٹیم کے ساتھ رہنا ہو گا، یہ نہیں کہ میں باہر بیٹھ کر ان چیزوں کا مشاہدہ کروں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کس کی مذہبی آزادی پر قدغن ہے؟

Next Post

ممبئی کو بڑے فرق سے شکست دینے کے ارادے سے میدان میں اترے گی ’راہل‘ کی فوج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
کے ایل راہل انگلینڈ کے دورے سے باہر، علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے

ممبئی کو بڑے فرق سے شکست دینے کے ارادے سے میدان میں اترے گی ’راہل‘ کی فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.