نئی دہلی//دہلی والوں کو جمعہ کو ایک بار پھر شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا آج زیادہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے ہندوستانی محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی محکمہ موسمیات نے مغربی ہلچل کے سبب دن کے وقت گرج چمک اور تقریباً 20-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کے آثار ظاہر کئے ہیں۔
جمعہ کو کم از کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے دو درجے زیادہ ہے جبکہ صبح 8.30 بجے ہوا میں نمی کی سطح 58 فیصد درج کی گئی۔
صفدرجنگ میٹرولوجیکل آبزرویٹری نے جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا، جو اس سال کے سیزن میں معمول سے تین ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔
اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے راجستھان، جنوبی پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے کچھ حصوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ کے عہدیداروں نے کہا ’’اگلے 24 گھنٹوں میں شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔ تاہم بعد میں اس میں دو سے چار ڈگری کی کمی ہو سکتی ہے۔