ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

انڈیا اتحاد کی حکومت آنے پر ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا: آپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-25
in قومی خبریں
A A
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ جس دن انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی، ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا اور بے ایمان لوگوں سے تمام رقم واپس لی جائے گی۔
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے بدھ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کو بدعنوانی سے کوئی پرہیز نہیں ہے بلکہ وہ بدعنوانی کی سب سے بڑی سرپرست پارٹی ہے ۔ یہ بات انتخابی بانڈز میں بھی سامنے آئی ہے ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے اپنے چند دوستوں کے 15 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیے ۔ اب بی جے پی کی ایک اور بڑی کرپشن سامنے آئی ہے ، جس سے ملک کو جھٹکا لگے گا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ 2 جی وہ مسئلہ تھا جس کے خلاف مسٹر مودی سے لے کر پوری بی جے پی تک سبھی احتجاج کر رہے تھے ۔ بی جے پی نے 2 جی کے الاٹمنٹ کے حوالے سے الزام لگایا کہ ‘پہلے آو پہلے پاو’ کی پالیسی غلط تھی، مسٹر سنگھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ‘پہلے آو پہلے پاو’ کی پالیسی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا اور 2012 میں کہا تھا کہ اس پالیسی کو کسی بھی حالت میں نافذ نہیں کیا جانا چاہئے ۔ حکومت کو اسپیکٹرم لائسنس کے لیے نیلامی کا عمل اپنانا ہو گا۔ اس پر آج وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت پورے ملک کے سامنے بے نقاب ہو گئی۔ 2023 میں مودی حکومت نے اپوزیشن پارٹیوں کے 150 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سے نکال دیا اور خفیہ طور پر ‘پہلے آو پہلے پاو’ کی پالیسی کو دوبارہ ایوان میں پاس کرالیا ۔
آپ کے سینئر لیڈر نے کہا کہ یہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی نہیں مانتے ۔ انتخابی بانڈز پر فیصلہ آیا تو بی جے پی اس کے خلاف کھڑی ہوگئی۔ 2 جی ا سپیکٹرم پر اتنا تاریخی فیصلہ کیا گیا، مگر وہ اس کے بھی خلاف کھڑے ہیں۔ یہ مودی جی کا 5 جی گھوٹالہ ہے ، وہ اپنے دوستوں کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے لیے نہیں بلکہ اپنے دوستوں کے لیے سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
آپ کے لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملک کے عوام کو بے وقوف سمجھنا چھوڑ دینا چاہئے ۔ وزیر اعظم نے چند سرمایہ داروں کے 15 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیئے اور ملک کے سب سے بڑے بدعنوان لوگوں کو بی جے پی میں شامل کر لیا۔ ایک طرف وزیراعظم کرپشن کے خلاف بولتے ہیں اور دوسری طرف کرپشن کرنے والوں کو تحفظ دیتے ہیں اور انہیں لائسنس دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں 5 جی گھوٹالہ ہو رہا ہے ۔ یہ ملک کا سب سے بڑا 5 جی میگا اسکینڈل ثابت ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے منگل سوتر اور ازدواجی وقار کو مجروح کیا: کانگریس

Next Post

وراثتی ٹیکس سے متعلق پترودا کے بیان پر شاہ نے کانگریس پر حملہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
Next Post
مسلم کانفرنس کے دونوں دھڑوں پرپابندی عائد

وراثتی ٹیکس سے متعلق پترودا کے بیان پر شاہ نے کانگریس پر حملہ کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.