ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سوریہ کمار یادو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بلے بازی رینکنگ میں چوٹی پر برقرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-25
in کھیل
A A
کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں : سوریہ کمار یاد و
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

دبئی// ہندوستان کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں 861 کی ریٹنگ کے ساتھ چوٹی پر برقرار ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں انگلینڈ کے فل سالٹ 802 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین تین ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو رینکنگ میں کوئی فائدہ ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ ان کی ریٹنگ 800 ہے۔ ادھر جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں اور ان کی ریٹنگ 755 ہے۔ مارکرم کی وجہ سے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو نقصان ہوا ہے اور وہ ایک درجہ تنزلی سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹاپ پانچ بلے بازوں کے بعد یشسوی جیسوال 714 ریٹنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو 689 کی ریٹنگ کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جوس بٹلر اب 680 کی ریٹنگ کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے فن ایلن ایک درجہ تنزلی سے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کی ریٹنگ 666 ہے۔ جنوبی افریقہ کے ریزا ہیڈرکس 660 کی ریٹنگ کے ساتھ بدستور 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز شاہین آفریدی ایک بار پھر پاکستان کے سب سے زیادہ ریٹنگ والے ٹی ٹوئنٹی گیندباز بن گئے۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد دو درجے ترقی کر کے 17ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ فاسٹ باؤلنگ میں ٹیم ساوتھی اور ساتھی فاسٹ باؤلر حارث رؤف 22ویں نمبر پر ہیں۔
انگلینڈ کے عادل رشید گیندبازوں کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں جب کہ ساتھی اسپنر ایش سوڈھی کی بھی رینکنگ میں پاکستان کے خلاف سیریز میں نیوزی لینڈ کی تین وکٹیں لینے کے بعد تھوڑا سدھار ہوا ہے۔
ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی رینکنگ میں کپتان بابراعظم کی تنزلی ہوئی ہے جبکہ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 2 درجہ چھلانگ لگا کر 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ناقص بیٹنگ پرفارمنس نے بابراعظم سے ٹی20 فارمیٹ میں چوتھی پوزیشن چھین لی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، انکے 753 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ ایڈن مارکرم نے چوتھی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔
محمد رضوان 800 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 2 درجہ ترقی حاصل کی ہے اور وہ 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، شاداب خان 24 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ 10 بالرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
انجری سے واپس آنے والے نسیم شاہ کو دھچکا لگا ہے وہ مزید 9 درجہ تنزلی کے بعد 52ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بیٹنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 861 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، فل سالٹ 802 کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولنگ میں عادل راشد پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محمد رضوان اور عرفان نیازی بقیہ دو ٹی20 میچز سے آؤٹ

Next Post

شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post
فٹنس مسائل شاداب کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے

شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.