جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کشمیر کی انتخابی مہم

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-23
in سچ تو یہ ہے
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

انتخابات کا موسم ہے… انتخابات ہو رہے ہیں … ایسے میں صاحب بات تو انتخابات کی ہی ہو گی‘ انتخابی مہم کی ہو گی… انتخابی مہم کے دوران کی جانے والی باتوں کی ہو گی… ان باتوں کی جو اصل میں باتیں نہیں بلکہ طعنے ہیں… الزامات ہیں‘لفظوںاور الفاظ میں لڑائی ہے‘ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی جنگ ہے… اس جنگ میں سبھی جماعتیں پیش پیش ہیں… کوئی ایک جماعت بھی پیچھے نہیں ہے… کوئی ایک لیڈر بھی پیچھے نہیں ہے… ہاں اب اپنے آزاد صاحب تھوڑا تحمل‘تھوڑی شائستگی کا مظاہرہ کررہے ہیں یا مظاہرہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور… اور شاید اس لئے کررہے ہیں کیوں کہ یہ جناب خود تو الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں … اس لئے انہیں اُس دباؤ کا سامنا نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے جس دباؤ کو اپنے سجاد لون محسوس کررہے ہیں… عمر عبداللہ کے شمالی کشمیر سے الیکشن لڑنے سے محسوس کررہے ہیں… اسی لئے ان دونوں نے اپنی اپنی تلوار میان سے باہر ہی رکھی ہوئی ہے… اسے ایک لمحہ کیلئے بھی اندر نہیں رکھتے ہیں … سجاد لون نے عمر عبداللہ کو سیاح قرار دیا تو… تو جواب میں عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ صاحب اگر میں سیاح ہو ں… شمالی کشمیر کے لوک سبھا حلقے میں اگر میری حیثیت ایک سیاح کی ہے تو… تو پھر مجھ سیاح سے جیت کیلئے سجاد لون اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری سے مدد کی بھیک کیوں مانگ رہے ہیں؟ صاحب بات تو صحیح ہے … لیکن … لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ جنگ اور محبت میں سب کچھ جائز ہے… اور یہ بھی سچ ہے کہ کشمیر میں الیکشن نہیں ہو رہے ہیں‘خانہ جنگی نہ سہی لیکن جنگ ہو رہی ہے… اس جنگ میں بی جے پی تو دُم دبا کے بھاگ گئی اور… اور جو میدان میں ہیں…ان کا رویہ ایسا ہی جیسا ایک سپاہی … ہاتھ میں تلوار لئے سپا ہی کا میدان جنگ میں ہو جاتا ہے جو اپنی طرف آنے والی ہر ایک چیز کو کاٹنے کی غرض اور نیت سے اپنی تلوار چلاتا ہے… اسے استعمال کرتا ہے… اور اللہ میاں کی قسم سجاد لون اور عمر عبداللہ بھی اپنی اپنی تلوار… تلوار جیسی اپنی اپنی زبان چلا رہے ہیں … ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے چلا رہے ہیں… یہ سمجھ کر چلا رہے ہیں کہ جنگ اور محبت میں سب کچھ جائز ہے …اور ایک بے چارہ کشمیری… کشمیری ووٹر ان کا تماشا دیکھ رہا ہے … یہ تماشا دیکھ رہا ہے کہ کیسے کشمیر میں انتخابی مہم ایک تماشا بن کے رہ گئی ہے جس کا کہیں سر اور نہ پیر ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الطاف بخاری کا سجاد لون کی حمایت کا اعلان

Next Post

جموں کی ٹکڑے ٹکڑے گینگ پھر سرگرم

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post

جموں کی ٹکڑے ٹکڑے گینگ پھر سرگرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.