جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نئی تعلیمی پالیسی ملک کے روشن مستقبل کا دستاویز: شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-20
in قومی خبریں
A A
وفاقی وزیر داخلہ ۱۸مارچ سے جموں کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

نئی دہلی//نئی قومی تعلیمی پالیسی کو ملک کے روشن مستقبل کا دستاویز قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ ہندوستانی اقدار میں موجود تعلیمی نظام کے تصور کو موجودہ وقت کے مطابق زمین پر اتارنے کی کوشش ہے۔
مسٹر شاہ نے جمعرات کو یہاں دہلی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ‘سوراج سے نو بھارت تک ہندوستان کے خیالات کا جائزہ’ پر بین الاقوامی سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس تین روزہ سمپوزیم کا انعقاد یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ نے دہلی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر کیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ دھرمیندر پردھان اور دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ سمیت کئی معززین اس تقریب میں موجود تھے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے یونیورسٹی اور طالب علم کو تبدیلی کے آئیڈیا، پالیسی اور تخیل کا بردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی دور بدلتا ہے، یونیورسٹی ہمیشہ اس تبدیلی کی گاڑی ہوتی ہے۔ آج ملک کی کئی یونیورسٹیوں کے درمیان دہلی یونیورسٹی نے نہ صرف اپنی مطابقت برقرار رکھی ہے، بلکہ اس نے اپنی قائدانہ خوبیوں کو بھی سنبھال کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں نے 1922 میں ملک کا دارالحکومت تبدیل کرکے دہلی یونیورسٹی قائم کی تھی اور دہلی یونیورسٹی کئی تاریخی واقعات کی گواہ رہی ہے۔ سال 1975 میں دہلی یونیورسٹی نے بھی ملک کی جمہوریت کو بچانے کی تحریک میں بڑا حصہ ڈالا۔ دہلی یونیورسٹی ملک کی کئی تحریکوں کی گواہ اور انہیں اپنے نتائج تک پہنچانے کا ذریعہ رہی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ 2014 سے ملک میں تبدیلی کا جو دور شروع ہوا ہے، دہلی یونیورسٹی بھی اس کی کیریئر بنے گی۔
مسٹر شاہ نے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ہندوستان کے مستقبل کے لیے ایک روشن دستاویز ہے۔ 2020 کی نئی تعلیمی پالیسی میں ہندوستانی اقدار میں موجود تعلیمی نظام کے تصور کو آج کے وقت کے مطابق زمین پر لانے کی کوشش ہے۔ ہر قسم کے علم کو پلیٹ فارم دینے کی کوشش ہے، روزگار کو بھی پلیٹ فارم دینے کی کوشش ہے۔ بچہ صرف پڑھ لکھ کر گریجویشن کرنے کے بعد باہر نہ نکلے اسے ایک ایسا پلیٹ فارم دینا ہو گا کہ بچے میں جو صلاحیت بھری ہوئی ہے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اسے اس طرح تیار کرنا چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے اور یہ نظام نئی تعلیمی پالیسی میں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوہلی کی قسمت ان کا ساتھ نہیں دے رہی ہے: شاستری

Next Post

ہنر ہاٹ نے 10 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے: نقوی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
Next Post
ہم نے حج کی پوری تیاری کی ہے :نقوی

ہنر ہاٹ نے 10 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے: نقوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.