ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ کیسا سمارٹ شہر ہے؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-18
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

سمارٹ شہر … کمال ہے کہ یہ کیسا سمارٹ شہر ہے کہ جہاں ۹ لوگ اس لئے مر گئے ‘کیونکہ اس شہر… سمارٹ شہر میں ایک رابطہ پل گزشتہ ۱۵ برسوں سے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ پایا ہے… پہنچ پایا ہو تا تو… تو کیا یہ ۹ لوگ غرق آب ہو تے؟ بالکل بھی نہیں ہو تے ۔انداہ لگائیے کہ یہ ۹ لوگ‘جن میں بیشتر اسکولی بچے تھے‘ ان کی موت پانی میں ڈوب جانے سے نہیں ہو ئی ہوتی… کشتی الٹنے سے نہیں ہو ئی ہوتی… بلکہ انہیں کسی دہشت گرد نے انہیں فائرنگ کرکے مار دیا ہو تا تو… تو اپنے شہر کی حالت اس وقت کیا ہو تی… اپنے شہر کے حاکموں کا لب و لہجہ اس وقت کیا ہو تا… اللہ میاں کی قسم ان کے منہ سے آگ اگل رہے ہو تے…اور ان معصوموں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو پا تال سے بھی ڈھونڈ نکال کر قرار واقعی سزا دینے کا عہد کیا جارہا ہو تا… تو صاحب دیجئے نا سزا… سزا کا تعین کیجئے نا کہ… کہ یہ ۹ لوگ دہشت گردوں کی گولیوں کا نہ سہی لیکن… لیکن کسی کی لاپروائی کا شکار تو گئے … ذمہ داروں کا تعین کیجئے نا … دیکھ لیجئے نا کہ اگر یہ رابطہ پل گزشتہ دس پندرہ برسوں سے مکمل نہیں ہو پایا … اس بات کے باوجود بھی نہیں ہو پارہا ہے کہ مقامی آبادی ہر در پر دستک دیتے دیتے تھک گئی… لیکن پھر بھی انتظامیہ سے کوئی سامنے نہیں آیا … کسی نے ان کی بات نہیں سنی‘ کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا کہ… کہ شہر … اس سمارٹ شہر کے بیچوں بیچ ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں دریا کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے جانے کیلئے… اسکول جانے کیلئے کوئی رابطہ پل نہیں ہے… یقینا پل ہے‘ ایسا پل جو مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے … کیوں نہیں لے رہا ہے… اس سمارٹ شہر کا کوئی افسر کیوں اتنا سمارٹ ثابت نہیں ہوا اور… اور اس نے اس پر غور نہیں کیا کہ آخر جہاں راتوں رات بڑی بڑی عمارتیں کھڑا ہو تی ہیں… وہاں ایک چھوٹا موٹا سا رابطہ پل تیار کیوں نہیں ہو رہا ہے… مکمل… پندرہ برسوں سے مکمل کیوں نہیں ہو پا رہا ہے …اس کا جواب تو کہیں سے آنا چاہئے … اس کا جواب کہیں کسی کونے‘ کسی دفتر ‘ کسی افسر سے آنا چاہئے کہ… کہ بات ۹ لوگوں… معصوم ۹ لوگوں کی ہے جو صرف اس لئے غرق آب ہو گئے کہ… کہ ان کے ہاں… ان کے علاقے میں کوئی رابطہ پل نہیں تھا… سمارٹ شہر میں ایسا تو نہیں ہونا چاہئے… لیکن بد قسمتی سے ایسا ہوا ہے… اور اب چونکہ ایسا ہوا ہے تو… تو صاحب سمارٹ بن کے ذمہ داروں کا تعین کیجئے اور… اور قرار واقعی سزا بھی دیجئے اور… اور ہاں اس پل کو اسی جوش و جذبے سے مکمل کیجئے جس جوش و جذبے سے سمارٹ شہر پروجیکٹ کے تحت کام مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجبہاڑہ میں ’دہشت گردوں‘ کی فائرنگ میں بہار کا رہائشی ہلاک

Next Post

کشمیر کا سیاستدان ……

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر کا سیاستدان ……

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.