بنکاک// ہندوستان کی سرفہرست کھلاڑی پی وی سندھو نے جمعرات کو جنوبی کوریا کی سم یون جن کو لگاتار گیمز میں 21-16، 21-13 سے شکست دے کر تھائی لینڈ اوپن سپر 500 ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ مالویکا بنسوڑ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنسوڑ کو ڈنمارک کی لائن کرسٹوفرسن سے 16-21، 21-14، 14-21 سے تین گیمزکی جددجہد میں شکست ہوئی۔ سندھو کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں جاپان کی اپنی حریف اکانے یاماگوچی سے ہوگا۔ مردوں کے سنگلز میں عالمی چمپئن شپ کے سلورمیڈلسٹ کدامبی سری کانت اپنے دوسرے راؤنڈ کے میچ سے دستبردار ہو گئے۔ ان کی دستبرداری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دیگر میچوں میں مکسڈ ڈبلز میں ایشان بھٹناگر و تنیشا کرسٹو اور ویمنز ڈبلز میں اشونی بھٹ و شکھا گوتم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔