نئی دہلی//
مرکزی وزارت داخلہ نے سرحد پر چین کی ممکنہ تجاوزات سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی خبر کو بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن قرار دیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) نے اس سلسلے میں حکومت کو رپورٹ بھیجی ہے وہ بھی غلط ہے کیونکہ آئی ٹی بی پی نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو کوئی رپورٹ نہیں بھیجی ہے ۔