ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’دہرا معیار‘ اب سمجھ آئے گا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-15
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

چلئے صاحب اب دنیا کی سمجھ میں یہ بات آسانی سے سمجھ آئیگی کہ دہرا معیار کس کو کہتے ہیں… ہم بتانے کی کوشش کررہے تھے… سمجھانے کی کوشش کررہے تھے‘ لیکن بد قسمتی سے کسی کی سمجھ میں یہ بات نہیں آ رہی تھی کہ … کہ غزہ کے حوالے سے امریکہ اور مغرب سچ میں دہرا معیار اپنائے ہو ئے ہیں… لیکن اب جبکہ ایران نے اسرائیل پر کچھ میزائل داغے ہیں تو… تو اب لوگوں کی سمجھ میں آجائیگا کہ دہرا معیار سے ہماری مراد کیا تھی… پہلے ہی امریکی صدر جو بائیڈن کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں… ان کے دن کا سکون اور رات کا آرام لٹ گیا ہے اور… اور اسرائیل کیلئے لئے لٹ گیا ہے … شکر کیجئے کہ ایران نے جتنے بھی میزائل اسرائیل پر داغ دئے ان میں سے ۹۸ فیصد کو ناکام بنا دیا گیا … بیچ راستے ہی انہیں تباہ کیا گیا … اگر یہ حملے ناکام نہیں ہو تے اور… اور اسرائیل میں جانی نقصان ہو تا تو… تو بائیڈن کا کیا حال بے حال ہو جاتا … اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے… کچھ ایک میزائل حملوں نے ہی بائیڈن کو جی ۷ ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب پر مجبور کیا ہے… اور دوسری جانب بائیڈن اورمغرب غزہ میں قتل عام… غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی گزشتہ ۷ مہینوں سے دیکھ رہے ہیں… خاموشی سے دیکھ رہے ہیں… کچھ ایک ناکام میزائل حملوں سے امریکہ اور مغرب کا کلیجہ پھٹ گیا ہے… اور… اور اسرائیل غزہ میں جو کچھ بھی کررہا ہے… امریکہ اور مغرب کے کان میں جو تک نہیں رینگتی ہے… ابھی تو جناب یہ شروعات ہے اور… اور اگر خدا نخواستہ ایران اور اسرائیل میں کشیدگی بڑھ جاتی ہے اور… اور یہ کشیدگی ایک جنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے تو… تو آپ دیکھیں گے… دنیا دیکھ لے گی کہ… کہ غزہ کی تباہی پر امریکہ اور مغرب جتنے خاموشی تماشائی رہے … اسرائیل کے معاملے پر وہ اتنا ہی شور مچائیں گے… شور ہی نہیں مچائیں گے بلکہ اسرائیل کا دفاع کریں گے اور… اور غزہ کے بعد ایران کی بھی اینٹ سے اینٹ بجانے میں اسرائیل کی مدد کریں گے اور… اور اس لئے کریں گے کیونکہ امریکہ اور مغرب مسلمانوں کے حوالے سے ‘ فلسطین کے حوالے سے دہرے معیار کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں اور…اور کرتے رہیں گے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امر ناتھ یاترا 29جون سے شروع ہوگی :شرائن بورڈ

Next Post

میوہ صنعت کی بربادی، ذمہ دار کون؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

میوہ صنعت کی بربادی، ذمہ دار کون؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.