جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیجریوال کو جیل بھیجنے کے پیچھے گہری سازش: سنجے سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-06
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی//عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما سنجے سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک سازش کے تحت جیل بھیجا گیا تاکہ پارٹی کو تباہ کیا جا سکے ۔
آپ کے راجیہ سبھا کے رکن مسٹر سنگھ نے آج نامہ نگاروں سے کہا [؟]اس ملک اور دہلی کے بیٹے اروند کیجریوال کو بدنیتی پر مبنی ایک سازش کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ بہت بڑی سازش ہے ۔ مسٹر کیجریوال دہلی کے دو کروڑ لوگوں کی ماؤں اور بہنوں کو تعلیم، صحت، بجلی، پانی اور مفت بس سفر کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایسے وزیر اعلیٰ کو جیل میں ڈالنے کے پیچھے بہت گہری اور بڑی سازش رچی گئی ہے ۔ مسٹر سنجے سنگھ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے شراب گھوٹالہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس شراب گھوٹالہ میں چھوٹے لوگ ملوث نہیں ہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اعلیٰ قیادت کے لوگ ملوث ہیں۔
میڈیا کے سامنے وزیر اعظم نریندر مودی سے مصافحہ کرتے ہوئے شراب کے تاجر اور ایم پی مگنتا سرینواسولو ریڈی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مسٹر سنجے سنگھ نے کہا [؟]16 جولائی کو جب مگنتا ریڈی مسٹر کیجریوال اور ‘آپ’ کے خلاف بیان دیتے ہیں اور پارٹی کو تباہ کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں، 18 جولائی کو مگنتا ریڈی کے بیٹے راگھوا ریڈی کو ضمانت مل گئی۔ ای ڈی بار بار مگنٹا ریڈی کو شراب کا گھپلہ کرنے والا کہہ رہی ہے ۔ ایسے میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ مگنتا ریڈی کا ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے کیا رشتہ ہے ؟ اس بار مگنتا ریڈی بی جے پی کی حلیف ٹی ڈی پی سے لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہیں اور وزیر اعظم کی تصویر لگا کر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ بی جے پی مگنتا ریڈی کو گھوٹالے باز کہتی رہی ہے اور ای ڈی کہہ رہی ہے کہ وہ مگنتا ریڈی کے خلاف کارروائی کرے گی، لیکن جب اس نے اروند کیجریوال کے خلاف بیان دیدیا تو وہ مودی جی کی تصویر لگا کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ملک کے عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ہے اروند کیجریوال کے خلاف بیان دینے والے مگنتا ریڈی اور ان کے بیٹے راگھو ریڈی کا اصل سچ۔ ای ڈی اروند کیجریوال کے بارے میں ان کے سچے بیانات کو ناقابل یقین کہہ کر چھپاتی ہے اور عدالت میں نہیں دکھاتی ہے ۔
مسٹر سنگھ نے کہا ”دوسرا شخص شراب کا کاروبار کرنے والا شرتھ ریڈی ہے ۔ بی جے پی بار بار انہیں دھوکہ باز قرار دیتی ہے ۔ ای ڈی نے شرتھ ریڈی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران شرتھ ریڈی نے صاف انکار کیا کہ وہ اروند کیجریوال کو نہیں جانتے ۔ ای ڈی نے 10 نومبر 2022 کو شرتھ ریڈی کو گرفتار کیا۔ اس کے بعد شرتھ ریڈی چھ ماہ تک جیل میں رہے ۔ ریڈی پر کیجریوال کے خلاف بیان دینے کے لیے بار بار دباؤ ڈالا گیا، لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔ شرتھ ریڈی نے ای ڈی کو 12 بیانات دیئے ۔ جب سرتھ ریڈی کو دھمکی دی گئی کہ وہ کیجریوال کے خلاف بیان دیں، ورنہ وہ ساری زندگی جیل میں گزاریں گے ، تو وہ ٹوٹ گئے ۔ شرتھ ریڈی نے 25 اپریل 2023 کو اروند کیجریوال کے خلاف بیان دیا تھا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحقیقات کے بعد شروع ہونے والا اصلی شراب گھوٹالہ بی جے پی کا شراب گھوٹالہ ہے ۔ اس میں 5 کروڑ روپے کا پہلا ایڈوانس 15 نومبر 2022 کو بی جے پی کو دیا گیا تھا۔ شرتھ ریڈی، جنہیں بی جے پی کنگ پن کہتی تھی، نے گرفتاری کے بعد بی جے پی کو 55 کروڑ روپے کی رشوت دی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی وجہ سے بی جے پی کے شراب گھوٹالہ کی منی ٹریل بھی آج سامنے آگئی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کا 2024 کا منشور جاری، غریبوں کو انصاف فراہم کرنے کا وعدہ

Next Post

سسودیا نے خط لکھا کہ وہ جلد جیل سے باہر آجائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

سسودیا نے خط لکھا کہ وہ جلد جیل سے باہر آجائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.