نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بحریہ کے جاسوسی اور آبدوز شکن طیارے پی 8 آئی سے پرواز کی۔
بحریہ کے ایک ترجمان نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مسٹر سنگھ نے ممبئی کے دورے کے دوران ہوائی جہاز میں پرواز بھری۔ ان کے ہوائی جہاز پر سوار رہتے طیارے نے مشن کے دوران طویل فاصلے تک نگرانی، الیکٹرانک جنگی نظام، امیجری انٹیلی جنس، اینٹی سب میرین سسٹم، جاسوسی کی صلاحیت اور سینسر کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پی 8 آئی طیارے کو سال 2013 میں بحریہ میں شامل کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس نے بحر ہند کے علاقے میں بحریہ کے نگرانی کے مشن کی صلاحیت کو بڑھا یا ہے۔ اس طیارے کے عملے میں تین خواتین افسران سمیت دو پائلٹ اور سات نیول ایئر آپریشنز افسران بھی شامل تھے۔