رانچی//) جھارکھنڈ انسپکٹر میرا سنگھ سے آج رانچی میں واقع ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔
ان کے علاوہ ای ڈی آفس کے سرکل آفیسر ششی بھوشن بھی پہنچ گئے ہیں۔ اراضی گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ ششی بھوشن کانگریس ایم ایل اے امبا پرساد کی متنازعہ اراضی کیس میں ملزم ہیں۔ اس سے پہلے انکے ٹھکانے پر بھی ای ڈی نے چھاپہ مارا تھا۔ ششی بھوشن کی رانچی کے ہوائی نگر میں بھی رہائش ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست میں زمین اور ریت گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کے معاملے کی جانچ کر رہی ای ڈی نے رانچی کے توپودانا او پی انچارج انسپکٹر میرا سنگھ اور ان کے قریبی زمینی تاجر اور کانگریس لیڈر لال موہت ناتھ شاہ دیو کے ٹھکانوں پر 21 مارچ کو چھاپہ مارا تھا۔