کلکتہ// وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گزشتہ دودنوں سے جلپائی گوڑی میں ہے ۔شمالی بنگال میں اتوار کی رات تباہ کن طوفان آنے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تمام پروگراموں کو منسوخ کر کے رات میں ہی جلپائی گوڑی پہنچ گئی تھی۔ آدھی رات کو متاثرہ خاندانوں کے ساتھ وہ کھڑی ہوئی نظر آئیں۔ آج، منگل کو بھی وہ شمالی بنگال میں س ہی ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ مزید دن شمالی بنگال میں ہی رہیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ رات بھر میں طوفان میں 5000 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری وہاں موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ[؟]میں پچھلے دو دنوں سے یہاں بیٹھا یہ کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق نافذ ہے اس لئے میں جو کرسکتی ہوں وہ کررہی ہوں۔
ساتھ ہی ممتا نے مزید کہا کہ جب میں علی پور دوار سے آرہی تھی تو میں نے مہاکال مندر میں پوجا کی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے خود اطلاع دی ہے کہ وہ اگلے کچھ دنوں تک شمالی بنگال میں ہی رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میں 6 تاریخ تک شمالی بنگال میں رہوں گی۔ میں 7 تاریخ کو پرولیا اور 8 تاریخ کو بانکوڑہ میں رہوں گی۔۔
طوفانی صورتحال کے علاوہ ممتا نے شمالی بنگال میں مرکز سے محرومی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ 100 دن کا کام رک گیا ہے ۔ یہاں کئی مکانات گر گئے ہیں۔ ان کے نام لسٹ میں تھے ۔ گلا خشک ہوگئے ۔ مرکز رقم نہیں دے رہا ہے ۔ مرکز سڑک کی رقم بھی ادا نہیں کر رہا ہے ۔ مجھے میٹالی کی سڑک دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔