اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آئندہ 24 جولائی تک کانگریس کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہیں: محکمہ انکم ٹیکس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-02
in قومی خبریں
A A
جعلی سیاسی عطیات کو روکنے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے پورے ملک میں چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی// محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس پارٹی سے مبینہ طور پر 3500 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کے معاملے میں پیر کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر وہ 24 جولائی تک اس (کانگریس) کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہیں کرے گا۔.
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس بی وی ناگرتھنا اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ کے سامنے کانگریس پارٹی کی عرضی پر سماعت کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کا موقف پیش کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ کو یقین دلایا کہ عام انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی سے دو مالیاتی برسوں میں انکم ٹیکس کے حکام کے 3,500 کروڑ روپے کے مطالبے کے سلسلے میں 24 جولائی تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
مسٹر مہتا نے بنچ کے سامنے کہا "چونکہ عام انتخابات ہونے والے ہیں، محکمہ وصولی کی کارروائی نہیں کرے گا اور نہ ہی کوئی تعزیری کارروائی کرے گا۔”
اس معاملے میں مسٹر مہتا کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد عدالت عظمیٰ نے اگلی سماعت کے لیے 24 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔
کانگریس کی طرف سے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے پارٹی کا موقف پیش کیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ درخواست گزار صرف ایک سیاسی جماعت ہے منافع کمانے والی تنظیم نہیں ہے ۔
مسٹر سنگھوی نے بنچ کو بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے پہلے ہی کانگریس پارٹی کے 135 کروڑ روپے ضبط کر لیے ہیں۔
تاہم مسٹر مہتا نے عدالت کے سامنے تقریباً 3500 کروڑ روپے کے واجبات کی وصولی کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب داخل کیا جائے گا۔
بنچ کے سامنے بیان دیتے ہوئے مسٹر مہتا نے کہا کہ اپیلوں سے پیدا ہونے والے مسائل پر ابھی انکم ٹیکس کا فیصلہ آنا باقی ہے ، لیکن موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ انکم ٹیکس اس معاملے کو بڑھانا نہیں چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس ٹیکس وصولی کے معاملے میں کانگریس کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کرے گا۔
عدالت عظمیٰ نے ان کا بیان ریکارڈ کر لیا۔
دہلی ہائی کورٹ نے 28 مارچ کو کانگریس کی درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا جس میں حکام کی جانب سے اس کے خلاف چار سال کی مدت کی انکوائری کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
کانگریس نے اپنی عرضی میں 2014-15 سے 2016-17 تک انکم ٹیکس کی جانچ سے متعلق دوبارہ جانچ کی کارروائی کے آغاز کو چیلنج کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفاعی برآمدات پہلی بار 21 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر گئیں

Next Post

افغانستان؛ بارودی سرنگ سے کھیلنے والے 9 بچے دھماکے میں جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
افغانستان میں کئی مقامات پر دھماکے، 14 افراد جان بحق، 32 زخمی

افغانستان؛ بارودی سرنگ سے کھیلنے والے 9 بچے دھماکے میں جاں بحق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.