نئی دہلی//) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر اسمبلی اور دہلی کے وزیر کیلاش گہلوت کو دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالہ معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے ہفتہ کو طلب کیا اور مسٹر گہلوت چند گھنٹوں کے اندر ہی مرکزی تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے ۔
نجف گڑھ سے آپ کے ایم ایل اے گہلوت (49) دہلی حکومت میں ٹرانسپورٹ، ہوم اور قانون کے وزیر ہیں۔
ای ڈی نے آپ کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو شراب پالیسی سے متعلق معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ مسٹر کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا اور وہ آزاد ہندوستان میں گرفتار ہونے والے پہلے موجودہ وزیر اعلی بن گئے ہیں۔ وہ یکم اپریل تک مرکزی تفتیشی ایجنسی کی تحویل میں ہیں۔
اس معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور آپ کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ بھی دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔