سرینگر//
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے صورہ علاقے میں نوجوان کی لاشپر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر کے صورہ علاقے میں چند مقامی افراد نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔
متوفی کی شناخت ۳۴سالہ طاریق احمد بٹ ساکن آنچار صورہ کے بطور ہوئی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔