سرینگر//
بانڈی پورہ میں نئے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی اور راغب کرنے کی خاطر کبوتروں کو ایک کاغذ پرچی کے ساتھ ہوا میں چھوڑا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں رائے دہند گان کوووٹ ڈالنے کی اور دلچسپی بڑھانے کی خاطر اپنی نوعیت کے ایک انوکھے واقعے میں کبوتروں کو ایک کاغذ پرچی کے ساتھ ہوا میں چھوڑا گیا۔کاغذ پرچی پر ووٹنگ کے حوالے سے اہم نکات اندراج تھے ۔
حکام نے اس موقع پر بتایا کہ بانڈی پورہ میں آج ایک قدیم روایت کو دہرایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نئے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی اہمیت سے باخبر کرنے کیلئے اس طرح کا اقدام اٹھایا گیا ۔