منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آرسی بی نے پنجاب کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-27
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلورو// وراٹ کوہلی کے دھماکہ خیز 77 رنز اور دنیش کارتک کی آخری اووروں میں 10 گیندوں میں ناقابل شکست 28 رنز کی زبردست اننگ کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چھٹے میچ میں پنجاب کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلورو کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے اوور میں تین رنز پر کپتان فاف ڈو پلیسس کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کیمرون گرین بھی تین رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ دونوں بلے بازوں کو کاگیسو ربادا نے آؤٹ کیا۔ رجت پاٹیدار نے وراٹ کوہلی کے ساتھ کچھ وقت کے لیے اننگ کو سنبھالا۔ لیکن وہ بھی 11ویں اوور میں 18 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد گلین میکسویل بھی تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی نے 49 گیندوں پر 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ٹیم کے لئے سے سب سے زیادہ 77 رنز بنائے۔ انوج راوت 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مہیپال لومرور نے آٹھ گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ناقابل شکست 17 رنز بنائے۔ وہیں دنیش کارتک نے 10 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ بنگلورو نے 19.2 اوور میں چھ وکٹوں پر 178 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
پنجاب کنگز کی جانب سے کگیسو ربادا اور ہرپریت برار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہرشل پٹیل اور سیم کرن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کپتان شکھر دھون کی 45 رنز اور ششانک سنگھ کی 21 رنوں کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آج یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری پنجاب کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے ہی اوور میں اوپنر جونی بیرسٹو آٹھ رن کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان شکھر دھون اور پربھسمرن سنگھ نے اننگ کو سنبھالا۔ نویں اوور میں میکسویل نے پربھسمرن سنگھ کو انوج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ سنگھ نے 17 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی اننگ کھیلی۔ شکھر دھون نے 37 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے۔ لیام لیونگسٹن 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جیتیش شرما نے 20 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں سراج نے آؤٹ کیا۔ سیم کرن نے 17 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ آٹھ گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 21 رن اور ہرپریت برار دو رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب کنگ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔
بنگلورو کی جانب سے گلین میکسویل اور محمد سراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ یش دیال اور الزاری جوزف نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا-

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویرات کوہلی نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 100 ففٹی پلس سکور مکمل کرلیے

Next Post

جب ٹیم ہارتی ہے سب سوچتے ہیں کپتان نے ہرایا لیکن ایسا نہیں ہوتا، شاہین آفریدی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
شاہین آفریدی میرے لیے نمبر ون بولر ہے: بابر اعظم

جب ٹیم ہارتی ہے سب سوچتے ہیں کپتان نے ہرایا لیکن ایسا نہیں ہوتا، شاہین آفریدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.